سڈنی//ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لیند کو 7 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے، مین آف دی میچ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اللہ پر یقین تھا اور اللہ ہم سے چاہتا بھی یہی ہے کہ ہم اس پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کریں ۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153رن کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔
پاکستان کے دونوں سلامی بلے بازوں محمد رضوان (57) اور بابر اعظم (53) نے نصف سنچریاں اسکور کی اور پہلے وکٹ کے لئے 100 رن سے زیادہ کی شراکت داری کی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، مین آف دی میچ محمد رضوان نے 57 رنز کی بہترین اننگ کھیلی ، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچ مشکل تھی میں نے اور بابر نے اٹیک کیا اور ہر گیند پر سکور لینے کی کوشش کی، ان کامزید کہنا تھا کہ لڑکوں نے سخت محنت کی اور ہمیں اللہ پر یقین تھا کیونکہ اللہ بھی ہم سے یہی چاہتا ہے کہ ہم سخت محنت کریں اور اس پر یقین رکھیں ۔
ٹیم کے آغاز کی بات کی جائے تو رضوان نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز “بولٹ “کا سامنا کیا اور پہلی ہی گیند پر ان کو چوکا لگایا، اس کے بعد بابر اعظم کیچ ہوتے ہوتے بچے ، پاکستان نے پہلے اوور میں 7 سکور کیا ، اس کے بعد دوسرے اوور میں پاکستان نے ساؤتھی کے خلاف صرف 2 رنز سکور کیا، ا س کے بعد تیسرے اوور میں پاکستان نے بولٹ کو 15 رنز لگائے اور مجموعی سکور 24 رنز تک پہنچایا۔
رضوان نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز “بولٹ “کا سامنا کیا اور پہلی ہی گیند پر ان کو چوکا لگایا، اس کے بعد بابر اعظم کیچ ہوتے ہوتے بچے ، پاکستان نے پہلے اوور میں 7 سکور کیا ، اس کے بعد دوسرے اوور میں پاکستان نے ساؤتھی کے خلاف صرف 2 رنز سکور کیا، ا س کے بعد تیسرے اوور میں پاکستان نے بولٹ کو 15 رنز لگائے اور مجموعی سکور 24 رنز تک پہنچایا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے چوتھا اوور فرگوسن نے کرایا جنہیں بابر اعظم نے پہلی ہی گیند پر چوکا مارا، اس اوور میں پاکستان نے 8 سکور کیا، اس کے بعد پانچویں اوور میں ساؤتھی کو پہلی دو گیندوں پر لگاتار چوکے مارے اور پھر پانچویں گیند پر بابر نے بھی انہیں چوکا لگایا، اس اوور میں پاکستان نے 15 سکور کیا ، جس کے بعد پاکستان کا 5 اوورز میں مجموعی سکور 47 تک پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے چھٹا اوور فرگوسن نے کرایا جنہیں پاکستان اوپننگ جوڑی نےایک چوکے کی مدد سے 8 رنز لگائے ، ا س کے بعد کیوی کپتان نے پارٹنر شپ توڑنے کیلئے سپنر گیند باز سینٹنر کو دی جنہیں پاکستانی بلے بازوں نے ایک چوکے کی مدد سے 8 لگائے اس طرح پاکستان کا 7 اوورز میں 63 رنز بنا لیے، اس کے بعد ان کے تجربہ کار گیند باز “سودھی ” نے گیند تھامی لیکن پاکستانی اوپننگ جوڑی نے ان کی بھی ایک نہ چلنے دی اور انہیں 5 سکور لگایا، ا س کےبعد سینٹنر دوبارہ اوور کرانے کیلئے آئے جنہیں اس بار 7 سکور لگا جس کے بعد پاکستان کا 9 اوورز میں سکور 75 رنز تک پہنچ گیا ، جس کے بعد سودھی کو 12 رنز پڑے ، اس طرح پاکستان کا 10 اوورز میں سکور 87 رنز تک پہنچ گیا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے 11واں اوور فرگوسن نے کیا جنہیں پچھلے دو اوورز میں 17 سکور لگا چکا تھا ، بابر کے چوکے کی بدولت انہیں ایک اوور میں 10رنز لگے ، اس طرح پاکستان کا 11 اوورز میں سکور 97 رنز ہو گیا،12ویں اوور میں سودھی کو 5 سکور لگا اس کے بعد 13ویں اوور میں کپتان بابر اعظم کیچ آؤٹ ہو گئے ، لیکن محمد حارث آتے ہی دوسری گیند پر بولٹ کو چوکا لگا یا، محمد رضوا کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حارث نے 18 ویں اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر پاکستان کو جیت کے قریب کیا ۔
ٹی20ورلڈکپ:فائنل میں پہنچا پاکستان، نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے دی شکست