ماسکو//روس کے شہر کوسٹروما کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور چار دیگر جھلس گئے ۔صوبائی ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے کل یہاں بتایا کہ آگ ‘پولی گون’ نائٹ کلب اور ریسٹورنٹ میں لگی اور اس نے 3500 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی زدمیں لے لیا۔روس کی ہنگامی وزارت کے مطابق عمارت سے 250 افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔پولیس نے روس کے شہر کوسٹروما کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔کوسٹروما سٹی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزم کو تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔پولی گون نائٹ کلب اور ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ نے 3500 مربع میٹر کے رقبے کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔روس کی ہنگامی وزارت کے مطابق عمارت سے 250 افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔