یروشلم// اسرائیل کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے قریب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق جبکہ مزید 4 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں چھاپہ ماررہی تھی کہ اسی دوران کچھ گھنٹے بعد یروشلم کے پرانے کوارٹر میں فلسطینیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی جاں بحق ہوا۔اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اور فلسطینی جاں بحق ہوا تھا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کہ وہ پناہ گزینوں کے لیے جنین کیمپ میں آپریشن کررہے تھے لیکن وہ حملہ آور کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔اسلامی جہاد گروپ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے فاروق سلامہ ان کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو فورسز نے کہا تھا کہ یروشلم کے پرانے ہیڈکوارٹر میں انسپیکشن کے دوران اسرائیلی پولیس نے ایک حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔