Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

بریسٹ کینسر کیسے ہوتا ہے؟

Towseef
Last updated: November 3, 2022 12:02 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

انتباہ

عمیر حسن
دُکھ بیماری زندگی کا حصہ ہیں، تاہم کچھ موذی بیماریاں ایسی ہیں جو بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ ایسی ہی موذی بیماریوں میں سے ایک بریسٹ کینسر بھی ہے، جو ترقی یافتہ اور ترقی پذیز ممالک کی خواتین میں ہونے والا ایک عام مرض ہے۔ تاہم، آگاہی نہ ہونے اور احتیاط نہ کرنے کے باعث کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اس موذی مرض کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ بریسٹ کینسر میں مبتلا اکثر خواتین میں ابتدائی مرحلے پر اس بیماری کا پتہ چلنے کے بارے میں شعور کی کمی اور صحت کی خدمات کی ناکافی سہولتیں یا فقدان دیر سے تشخیص کا سبب بنتی ہے۔دنیا بھر میں خواتین کی 16فی صد آبادی بریسٹ کینسر میں مبتلا ہے۔ ہر سال یہ مرض تقریباً 20 لاکھ خواتین کو متاثر کرتا ہے، جن میں سے تقریباً 15فیصد خواتین اس موذی مرض کے سبب موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر9میں سے ایک خاتون بریسٹ سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔ ہر عورت میں اوسط عمر کے دوران بریسٹ کینسر کا خطرہ 12فیصد پایا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ مرض ایسی خواتین میں کم پایا جاتا ہے، جو بچوں کو 2سال کی عمر تک دودھ پلاتی ہیں۔ اگر صحت عامہ کے مناسب پروگرام ترتیب دیے جائیں تو بریسٹ کینسر میں اضافےکو کم کیا جاسکتا ہے۔
بریسٹ کینسر کیسے ہوتا ہے؟
جسم کے پٹھے چھوٹے خلیوں سے مل کر بنتے ہیں اور یہی خلیہ اگربےقابو انداز میں بڑھنا شروع ہو جائیں اور گلٹی بنا لیں،تو یہ مرض کینسر بن جاتا ہے۔ چھاتی میں بننے والی گلٹی (بریسٹ لمپس) کو پولی سسٹک یا فائبرو سسٹک کہا جاتا ہے۔ یہ سائز میں بڑھ بھی سکتی ہے اور اس کی جڑیں چھاتی میں پھیل سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں چھاتی میں تکلیف اور ساخت میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔ مریض اور مرض کی نوعیت کے مطابق یہ علامات مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔ چھاتی کے اندر، باہر یا نیچے کی جانب زخم بڑھ کر بعض اوقات کینسر کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اس کی شکایت25 فیصد خواتین کو زندگی کے کسی بھی مرحلے میں ہو سکتی ہے، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ایسی کئی گلٹیاں کینسر کا باعث نہیں ہوتیں اور اکثر غیر مضر ہوتی ہیں۔ تاہم، ان گلٹیوں کی موجودگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
بریسٹ کینسر عموماً خواتین میں ہوتا ہےلیکن مَردوں میں بھی اس کے خطرات پائے جاتے ہیں مگر ایسے کیسز بہت نایاب ہیں۔ یہ کینسر انفیکشن نہیں کرتا اور دوسروں میں منتقل نہیں ہوتا، لہٰذا بریسٹ کینسر یا کسی بھی دوسرے قسم کے کینسر سے متاثرہ مریض سے میل جول قائم رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور نا ہی اس حوالے سے متاثرہ مریض سے کوئی امتیازی سلوک روا رکھنا چاہیے۔
بیان کی جارہی چند بنیادی باتیں بریسٹ کینسر کی وجہ بنتی ہیں٭ خواتین میں ہارمونز کا غیر متوازن ہونا بریسٹ کینسر کا ایک سبب ہے٭ جسم میں ایسٹروجن ہارمون کی زیادتی خطرناک ثابت ہوتی ہے٭ لڑکیوں کی تاخیر سے شادی یا زائد عمر میں بچے کی پیدائش ہونا۔ تاہم، جو مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں، ان میں بریسٹ کینسر کا امکان 4فیصد کم ہو جاتا ہے٭ تقریباً 10فیصد بریسٹ کینسر جینیاتی نقائص کی وجہ سے ہوتاہے، ان نقائص کی حامل خواتین میں اس مرض کے 80فیصد امکانات ہوتے ہیں٭ خواتین کا غیرصحت مندانہ طرزِ زندگی اور غیر متوازن خوراک لینا۔
بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص ہی اس مرض کو بڑھنے سے روکنے اور علاج کا ذریعہ بنتا ہے لیکن یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب اس مرض کے حوالے سے بنیادی آگاہی حاصل ہوگی۔ لہٰذا، خواتین کا خودتشخیصی عمل کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ انھیں پہلے گھر میں خود اپنا معائنہ کرنا چاہیے اور چھاتی میں کسی بھی قسم کی غیرمعمولی تبدیلی محسوس ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اگر بریسٹ کینسر کا جلد پتہ چل جائے اور مناسب تشخیص اور علاج دستیاب ہوجائے تو اس بات کے قوی امکانات ہوتے ہیں کہ یہ بیماری ٹھیک ہوجائے۔ تاخیر سے پتہ چلنے کی صورت میں اکثر علاج معالجہ آپشن نہیں رہتا، ایسے معاملات میں تکلیف کی شدت کو کم کرنے کیلئے مریض کو دوا دی جاتی ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بریسٹ کینسر کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ 40 سال کی عمر میں شروع کیاجاتا ہے، تاہم سالانہ میموگرافی اور مرض کی بروقت تشخیص کے ذریعے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ معاشرے میں اس موذی مرض کے حوالے سے جتنی زیادہ آگہی ہوگی تو عین ممکن ہے کہ اس مرض سے ہونے والی اموات اور مرض کی شرح میں کمی آسکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جی ایم سی جموں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، طبی خدمات بری طرح متاثر
تازہ ترین
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا
برصغیر
ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر
امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا
برصغیر

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?