سرینگر//تھانگ ٹا سکول ٹیم نییوٹی لیول تھانگ ٹا چیمپئن شپ 2022 میں 25 تمغے حاصل کرکے نام روشن کیا، جس کا اہتمام جے اینڈ کے تھانگ ٹا ایسوسی ایشن نے 28 اور 30 اکتوبر کے درمیان کیا تھا۔سکول کی ٹیم نے 38 شرکاء میں سے 9 طلائی، 6 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے جیتے۔جموں و کشمیر کے630 سے زیادہ کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا جو ملٹی پرپز انڈور اسپورٹس ہال سری نگر میں منعقد ہوئی۔ جس میں سکول کے 38 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سائرہ ظہور، کلاس 12 کی سینئر کیٹیگری کی کھلاڑی نے “چیمپئنز آف چیمپیئن” کا ٹائٹل جیتا جو سینئر کیٹیگری گولڈ میڈلسٹ کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔طلباء کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل شفق افشاں نے کہا کہ جیت ہمارے تربیتی پروگرام کے معیار کو دوبارہ اجاگر کرتی ہے۔ ڈی پی ایس میں، ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ طلباء کی صلاحیتوں کی نشاندہی کی جائے، اور انہیں میدان میں چمکانے کے لیے تیار کیا جائے۔”سکول کے چیرمین وجے دھر نے بھی مسرت کا اظہار کیا؎