سڈنی //آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز تک محدود کردیا تھا۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا تو بابراعظم 13 رنز کے اسکور پر صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد رضوان 23 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جنہوں نے 14 رنز بنائے تھے۔افتخار احمد بھی ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز کا اضافہ کرکے جونگوے کا نشانہ بنے جبکہ شاداب خان نے 17 رنز بنا کر شان مسعود کا کچھ دیر تک ساتھ دیا اور 88 کے اسکور پر سکندر رضا کی وکٹ بن گئے۔قبل ازیں زمبابوے کی جانب سے مدھویرے 17، کریگ ارون 19، ملٹن شمبا 8، شان ولیمز 31، سکندر رضا 9، ریگیس چکابوا 0، ریان برل 10 ، لیوک جونگوے 0، بریڈ ایونز 19 رنز بنائے تھے۔زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نیپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل تھے۔اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریگ ارون کر رہے تھے، دیگر کھلاڑیوں میں ویسلی مدھویرے، کریگ ارون، ملٹن شمبا، شان ولیمز، سکندر رضا، ریگیس چکابوا، ریان برل، لیوک جونگوے، بریڈ ایونز، رچرڈ نگروا، مضاربانی شامل تھے۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت نے انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، جب کہ زمبابوے کا جنوبی افریقہ سے سپر 12 مرحلے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔