ڈھاکہ// بنگلہ دیش میں سمندری طوفان ‘سترانگ’ کی زد میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔حکام نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔’سترانگ’ طوفان نے پیر کی رات دیر گئے جنوبی بنگلہ دیش میں دستک دی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مقامی اتھارٹی تقریباً 10 لاکھ افراد کو اس کی آمد سے قبل ہی محفوظ مقامات پر لے جانے میں کامیاب رہی۔زیب النہار نامی ایک سرکاری اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی ضلع کمیلا کے ایک خاندان کے تین افراد سمیت نو افراد درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئے ۔