بارہمولہ//یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے شفافیت اور رسائی کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جن ابھیان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے جوائنٹ ڈائریکٹر (کشمیر) بشیر احمد نے ہفتہ کوضلع بارہمولہ کے کئی اسپورٹس بلاکوں کا دورہ کیا اور اس منفرد اقدام کے تحت محکمہ کی جانب سے منعقد کی جارہی کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع کے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسرز اور ان کے ماتحت عملہ کو کھیل کی سرگرمیوں میں نوجوانوں اور طلباء کی بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے پر سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ابھیان اور بیک ٹو ولیج جیسی مہموں کا مقصد لوگوں تک پہنچنا اور انہیں ترقیاتی عمل کا حصہ بنانا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ محکمہ کے فیلڈ عملے کو نوجوان خون کی توانائیوں کو بروئے کار لانے میں پوری طرح سے شامل ہوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی ذکر کیا اور نوجوانوں اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اس اسکیموں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے ہماری کوششوں اور مشن میں تعاون کرنے کے لیے بی ڈی سی ممبران، سرپنچوں، پنچوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہماری نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے نوجوانوں کو کھیلوں میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وائی ایس ایس کپ،21 میں طلباء اور غیر طلبا کی بڑی شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے عوامی نمائندوں کے اداروںپر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ پنچایت حلقوں میں وائی ایس ایس کپ -22 کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو رجسٹر کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔