میلبورن//یو این آئی// پاکستان کے بلے باز شان مسعود کو جمعہ کو یہاں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران سر میں چوٹ لگنے کے بعد جانچ کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔33 سالہ پاکستانی کرکٹر بیٹنگ پریکٹس کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے جب محمد نواز کے بلے سے نکلی گیند ان کے سر پر لگی۔ چوٹ لگنے کے بعد مسعود زمین پر گر گئے اورمیدان پر موجود ڈاکٹروں نے ان کی جانچ کی ۔ تاہم مسعود میدان سے باہر چلے گئے اور انہیں مزید جانچ کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔مسعود سر میں چوٹ کی وجہ سے اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے باہر ہوسکتے ہیں ۔