دبئی// آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹوں میں فروخت ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق اضافی اسٹینڈ کے ٹکٹ بھی چند منٹوں بعد ہی فروخت ہوگئے جب کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑی ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 5لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہر عمر کے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جب کہ 5 لاکھ سے زائد شائقین پہلے ہی ایک ماہ کے اندر ٹکٹ خرید چکے ہیں۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ 82ممالک کے شائقین نے بہترین کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھنے کے لیے یہ ٹکٹ خریدے ہیں،یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ 23اکتوبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ادھرپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے چوتھے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے جبکہ ابتدائی 4 میچز کے وی آئی پی انکلوڑر کے ٹکٹس بھی نایاب ہوچکے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، مہمان ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی ٹکٹوں کی فروخت میں بھی تیزیآگئی ہے۔اتوار 25 ستمبر کو ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے، آن لائن ٹکٹوں کی ویب پر چھٹی کے روز کے تمام ٹکٹس سولڈ آوٹ بتائے جا رہے ہیں۔منگل، جمعرات اور جمعہ ہونے والے میچز کے کچھ ٹکٹس تاحال فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔اتوار کے علاوہ منگل، جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے میچز کے بھی 1500 روپے مالیت کے وی ا?ئی پی انکلوڑر کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جبکہ 250 روپے والے جنرل انکلوڑر کے ٹکٹس 70 فیصد فروخت ہوچکے ہیں، 500 روپے والے فرسٹ کلاس اور 750 روپے والے پریمیم انکلوڑر کے ٹکٹس تاحال فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔