لاہور// پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے فائنل میں زخمی ہونے والے بلے باز فخر زمان کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کرکٹر کا گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کے علاج اور قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرے گا، گھٹنے کی انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انگلینڈ میں زیرعلاج ہیں۔