کراچی// پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔ سیریز میں شرکت کے لیے مہمان اسکواڈ 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا۔سیریز کے ابتدائی چار میچز 20،22،23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔16 ستمبر:رات 7 بجے: انگلینڈ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔17 ستمبر:رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن،ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کیاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔18 ستمبر:رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔۔19 ستمبر:رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کوچز پریس کانفرنس کریں گے۔20 ستمبر:د ونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا آغاز رات 7:30 بجیمیچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز کریں۔21 ستمبر:رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن ہوگا22 اور 23 ستمبر:دونوں ٹیموں کے مابین بالترتیب دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا آغاز رات 7:30 بجیمیچز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز کریں گے۔24 ستمبر:رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن ہوگا25 ستمبر:دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا آغاز رات 7:30 بجے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز کریں گے