لاہور// انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے سابق امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
پاکستان کے نجی ٹی وی جیو نیوز نے سابق آئی سی سی امپائر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا،ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ 66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے، انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی ، اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔