دبئی//یو این آئی// پاکستان کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے قوم سے معافی مانگی ہے ۔شاداب نے پیر کو ٹویٹ کیا، ‘‘کیچ ہی میچ میں کامیابی دلاتے ہیں۔ میں اس شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ شاداب نے میچ کی پہلی اننگ میں بھانوکا راجا پاکسے کے دو کیچ ڈراپ کیے جو 45 گیندوں پر 71 رنز بنانے کے بعد سری لنکا کی جیت کے ہیرو تھے ۔تاہم پاکستان کو نسیم شاہ کی صورت میں اس ٹورنامنٹ میں ایک بہترین فاسٹ باؤلر ملا، جبکہ حارث رؤف اور محمد نواز نے بھی ٹیم کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔