سری نگر//سیکرٹری سیاحت اور امور ِنوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے کل صبح یہاں ٹی آر سی سے سائیکلسٹ عادل تیلی کی لیہہ سے منالی سائیکل یاترا کو جھندی دِکھا کر روانہ کیا۔سرمد حفیظ نے پرچم کشائی سے قبل سائیکلسٹ عادل تیلی اورناظم سیاحت کشمیر جی این اِیتو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر نے چمپئن سائیکلسٹ پیدا کئے ہیں جنہوں نے کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عادل تیلی جمعہ صبح تقریباً30گھنٹے میں لیہہ سے منالی سرکٹ کے لئے پیدل سفر طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ فاصلہ کا موجودہ گنیزریکارڈ 34 گھنٹے 54 منٹ کا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عادل تیلی نظر عالمی ریکارڈ پر ہے اور 30 گھنٹے میں سرکٹ ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ عادل تیلی جیسے کھلاڑی ملک کے ہزاروں سائیکل سواروں کے لئے ترغیب ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں سائیکلنگ کی بہت بڑی صلاحیت ہے کیوں کہ یہ مائونٹیشن بائیک اور سائیکلنگ کے لئے یکساں موزوں ہے اور حکومت عادل تیلی جیسے سائیکل سواروں کی اِس کوشش میں مدد کر رہی ہے۔عادل تیلی نے گذشتہ برس کشمیر سے کنیا کماری کو 8دِن ، 1گھنٹہ اور 39منٹ میں طے کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔