سری نگر//انڈور سپورٹس ہال پولو گراؤنڈ، سری نگر میں تین روزہ پنکاک سیلات( Pencak Silat )کا کل آغاز ہوا۔ تقریب کا مقصد بنیادی طور پر ضلعی سطح کے فنکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے ۔اس کا اہتمام جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے جے اینڈ کے پینکاک سلات ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا ہے۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی جبکہ نزہت فاروق ڈویژنل سپورٹس آفیسر کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقابلے میں جموں و کشمیر کے 15 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 900 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔