سری نگر//کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈی پی ای ایس) کے زیر اہتمام ایک انٹر کالج فٹ بال ٹورنامنٹ پیر کو سنتھیٹک ٹرف گراؤنڈ، ٹی آر سی، سری نگر میں شروع ہوا۔افتتاحی میچ گورئمنٹ ڈگری کالج بیروہ اور آئی آئی ٹی ایم حیدر پورہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں آئی آئی ٹی ایم کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست ہوئی۔ دوسرے مقابلے میں ایس ایس ایم کالج نے جی ڈی سی سوپور کو 1 کے مقابلے 2 گول سے شکست دی۔کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے تمام حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کیمپس کے اندر اور باہر کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ کوآرڈینیٹر DPESڈاکٹر مصویر احمدنے شکریہ ادا کیا کہ وہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ہموار انعقاد کے لیے بنیادی ڈھانچے کی معاونت فراہم کر رہے ہیں، جو ان کی زیر نگرانی اور ساجد ڈار، فٹ بال کوچ، KU کی شریک نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے۔