اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان میں پل پل بدلتی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں ہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے ۔ڈان کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔