جینیوا//یو این آئی// عالمی ادارہ صحت کے یورپی دفتر نے بتایا ہے کہ یورپ کو اپنی زدمیں لینے والی سخت گرمی صرف جزیرہ نما آئبیرین میں 17 سو سے زیادہ اموات کا سبب بنی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ نے ایک بیان میں کہا کہ گرمی مار دیتی ہے ، گزشتہ دہائیوں میں ہیٹ ویوز کے دوران شدید گرمی کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر ہلاکتیں جنگلات میں آگ کے سبب ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ہم صرف اسپین اور پرتگال میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں 1,700 سے زیادہ غیر ضروری اموات دیکھ چکے ہیں۔