لندن //افریقی ملک سوڈان میں دو قبائل کے درمیان تصادم میں اموات کی تعداد 33 سے بڑھ گئی،سوڈانی وزارت صحت نے اس تصادم میں اب تک 33افراد کی ہلاکت اور 108افراد زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے، سوڈان کے مقامی میڈیا کے مطابق ہاوسا اور برتی قبائل کے درمیان ایک کسان کے قتل کے ساتھ شروع ہونے والے دنگا فسادات جو وقت کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی پھیل گئے کے برخلاف علاقے میں فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور بعض علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔