سری نگر// خراب موسمی حالات کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں ننوان بیس کیمپ سے کسی یاتری کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، وہیں اب باتل سے بھی یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
نیوز ایجنسی کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر یاترا کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی یاتری کو گپھا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے کیونکہ گپھا کے راستے میں موسمی صورتحال انتہائی خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ بھی لگاتار جاری ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ 3000 سے زیادہ یاتری اس وقت ننوان بیس کیمپ میں مقیم ہیں۔
وہیں کل رات روکے گئے چھ سو غیر رجسٹرڈ یاتریوں اور سیاحوں کو روانہ کیا گیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ آج بال تل سے یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جبکہ پہلگام روٹ پر کچھ مقامات پر بارشوں کی وجہ سے یاترا کو چندرکوٹ اور ناشری میں مختصر وقفے کیلئے روکا جارہا ہے۔