Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

آزادصحافت شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہـ

Last updated: May 3, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

سرینگر// 1931-32 کے شہدائے کشمیر کی عظیم شہادتوں کی بدولت ہی ریاست کو  صحافت اور پریس پلیٹ فارم کی آزادی نصیب ہوئی۔ اس بات کااظہار نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ نے پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقعہ پراپنے ایک پیغام میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی کو فروغ دینے کیلئے مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے بیش بہا اور ناقابل فراموش مسائل اور مشکلات جھیلے حتیٰ کہ اِس سلسلے میں مرحوم اور اُن کے ساتھیوں کو زندان میں زندگی کے ایام کاٹنے پڑے جو تاریخ ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ صحافت سے تعلق رکھنے والے قلمکار اور دانشور حضرات کو معلوم ہوگا کہ ریاست میں پریس پلیٹ فارم کی آزادی اور آزاد صحافت کیلئے نیشنل کانفرنس کا کیا رول ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 1996؁ء میں نیشنل کانفرنس نے حکومت سنبھالنے کے ساتھ ہی تباہ شدہ ڈھانچے کو پٹری پر واپس لانے کے ساتھ ساتھ اخبارات کی اشاعت بحال کروائی اور پریس پلیٹ فارم کی آزادی میں نئی روح ڈالدی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ گذشتہ برسوں کے دوران صحافت کی آزادی ایک بار پھر سلب کردی گئی ہے اور یہاں کے ذرائع ابلاغ کو سچ بولنے اور لکھنے کی اجازت نہیں، جو کوئی بھی سچ لکھتا ہے اُس پرسخت نوعیت کے کیس درج کئے جاتے ہیں، حد تو یہ ہے کہ موجودہ دور میں سڑک ، بجلی اور پینے کے پانی سے متعلق خبریں بھی حکمرانوں کو راس نہیں آتی ہیں اور حکومت نے غیر اعلانیہ طور پر تعمیری نکتہ چینی پر بھی قدغن لگا کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک رجحان اور اس رجحان کا جتنی جلدی قلع قمع کیاجائے ،کم ہے کیونکہ آزادی صحافت جمہوری کی بنیاد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑی مسرت کی بات ہے کہ ریاست میں رہائش پذیر بہت سارے نوجوان لکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اُنہیں اِس دولت سے نوازا ہے جو قوم کیلئے فخر کی بات ہے مگر اُن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کی بھلائی اور تاریخی واقعات کو بہتر اور صحیح ڈھنگ میں ہی پیش کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ صحافت ایک باعزت پیشہ ہی نہیں بلکہ خدمت خلق کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق اور ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی پریس پلیٹ فارم کی آزادی کے دن پر اپنے پیغام میں صحافت کو عوام کی شہ رَگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے جائز مطالبات حکام تک پہنچانے کیلئے ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحافی برادری غریب اور نادار لوگوں کے تئیں نیک ارادے رکھتے ہیں اور اُن کو آرام پہنچانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے صحافیوں کو درپیش موجودہ چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں اور اُمید کرتے ہیں جلد ہی ڈر کا یہ ماحول ختم ہوجائے گا۔ 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?