Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

بڈی گام امام صاحب شوپیان میں خونین معرکہ آرائی| 4مقامی ملی ٹینٹ جاں بحق

Last updated: April 15, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

شاہد ٹاک
شوپیان //پہاڑی ضلع شوپیان کے امام صاحب علاقے میں خونریز تصادم آرائی میں 4مقامی ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ انہیں بڈی گام(نولائی پوشواری) امام صاحب نامی گائوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد بعد دوپہر قریب2 بجے گائوں کا محاصرہ کیا گیا اور مکمل ناکہ بندی کر کے تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کیلئے44آر آر اور بعد میںسی آر پی ایف 14بٹالین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن کے آغاز پر ہی ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس میں پہلے 2ملی ٹینٹ مارے گئے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قریب2بجکر 50منٹ سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 4ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے جن کی بعد میں عاقب فاروق ٹھوکر ولد فاروق احمد اور وسیم احمد ٹھوکر ولد عبدالغنی ٹھوکر ساکن ہف کڈی زینہ پورہ،فاروق احمد بٹ ولد عبدالاسلام بٹ اور شوقین احمد میر ولد محمد عبداللہ میر ساکنان سوگن زینہ پورہ کے بطور ہوئی۔ ہف کڈی اور سوگن نامی دو دیہات کی دوری آپس میں آدھ کلو میٹر ہے۔پولیس کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹوں کا تعلق کالعدم تنظیم ایل ای ٹی سے تھا۔پولیس نے بتایا کہ بڈی گام وہی گائوں ہے جہاں 5مئی 2018کو گاندربل کے پروفیسر رفیع، معروف ملی ٹینٹ کمانڈر صدام پڈر،کمانڈر بلال مولوی اور توصیف شیخ کے علاوہ عادل ٹھوکر جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

آئی جی پی

 آئی جی پی کشمیر وجے کمارنے کہا کہ مہلوک ملی ٹینٹ پلوامہ کے شوپیاں اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم تھے۔ وہ بیرونی مزدوروں پر حملوں سمیت 6 ملی ٹینٹوں کے جرائم میں ملوث تھے۔ عاقب فاروق ٹھوکر جے کے برانچ ٹی پی مورن چوک سے 12 بور رائفل چھیننے میں ملوث تھا جس میں ٹہاب کا بینک گارڈ عبدالحمید وانی زخمی ہوگیا تھا۔ وہ پولیس سٹیشن لتر کے کیس ایف آئی آر 25/2022 اور/2022 26 میں بھی شامل تھا جس میں ڈرائیور دیراج دت ساکن پٹھان کوٹ اور کلینر سریندر سنگھ اور سونو شرما، دونوں پٹھانکوٹ کے رہائشی بالترتیب نوپورہ اور یاڈر پر حملہ کیا گیا تھا ۔ آئی جی پی نے کہا کہ پلوامہ کے اعجاز کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد ہی بے اثر کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عاقب  امسال 10مارچ کو، فاروق 17مارچ کو لاپتہ ہوئے تھے جبکہ وسیم9اپریل اور شوکت 3اپریل کو ملی ٹینٹوں کی صف میں شامل ہوئے تھے۔

آئی جی پی کشمیر نے بغیر کسی نقصان کے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشن کرنے پر مشترکہ فورسز کو مبارکباد دی۔انکاؤنٹر کے مقام سے مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے تمام سامان کو مزید تفتیش کے لیے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس وقت تک پولیس کے ساتھ تعاون کریں جب تک کہ انکاؤنٹر کے مقام پر موجود علاقے کو مکمل طور پر صاف نہیں کیا جاتا اور تمام دھماکہ خیز مواد، اگر کوئی ہے تو اس سے پاک کر دیا جاتا ہے۔دریں اثناء جب آپریشن جاری تھا، کچھ شرپسندوں نے سوشل میڈیا پر کنی پورہ شوپیاں میں کچھ فوجی اہلکاروں کے پتھراؤ/زخمی ہونے سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کیں۔ شیئر کی گئی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?