Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

مزید خبریں

Last updated: April 6, 2022 12:00 am
Share
11 Min Read
SHARE

کوٹرنکہ سب ڈویژن میں تاجروں کی مبینہ لوٹ کھسوٹ 

انتظامیہ کی لاپرواہی سے غریبوں کا جینا محال ہو گیا 

محمد بشارت 

کوٹرنکہ //ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہے کوٹرنکہ اور بدھل قصبوں میں تاجروں کی مبینہ لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے عام لوگوں بالخصوص غریبوں کا جینا محال ہو گیا ہے ۔ْمقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو حالات کت رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جبکہ مارکیٹوں کی نہ تو چیکنگ کی جارہی ہے اور نہ ہی فروخت ہونے والے سازو سامان کی قیمتوں و معیار کا معائینہ کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ اور بدھل میں دکانداروں کی جانب سے اشیاء خوردنی ،پھلوں اور سزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک چیز کی قیمت دس سے پندرہ روپے اضافی وصول کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوٹرنکہ میں سبزی فروشوں کیساتھ ساتھ دیگر تاجروں پر قیمتوں کے سلسلہ میں کوئی شکنجہ ہی نہیں کسا جارہا ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں صورتحال مزید ابتر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد دونوں قصبوں میں اشیاء خوردنی کی قیمتو ں کا معائینہ کر کے غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

 

نوشہرہ کالج میں یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

رمیش کیسر 

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگر ی کالج نوشہرہ میں کیئر کونسلنگ کیساتھ ساتھ میڈیا، معاشرہ اور ثقافت کے باہمی اشتراک کے عنوان سے یک روزہ وکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد میڈیا اور معاشرے کے درمیان تعلق اور موجودہ صورتحال میں میڈیا کے بدلتے ہوئے کردار پر گفتگو کرنا تھا۔کالج پرنسپل کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں کالج کے فیکلٹی ممبران کیساتھ ساتھ طلباء و دیگر منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کالج پرنسپل نے اپنے خطاب میں موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کے سلسلہ میں تفصیلی روشن ڈالتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں آئے بگاڑ کو دور کرنے میں ذرائع ابلاغ ایک اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا ایک طاقتور سماجی ایجنٹ ہے اور معاشرے یا دنیا کی روزمرہ کی سرگرمیوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں اور کیا جاننا چاہتے ہیں اس کیلئے ہم میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں مختلف زمرے کے سو سے زائدطلباء و فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔

 

 

 پی ڈی پی نے بلاک ساتھرہ کی باڈی تشکیل دی 

 عشرت حسین بٹ

منڈی//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ضلع پونچھ کے بلاک ساتھرہ کے لئے اپنی اکائی کی توسیع کرتے ہوئے باڈی کا اعلان کیاہے ۔اس سلسلہ میں جاری ایک بیان میں پی ڈی پی ضلع صدر شمیم احمد گنائی پارٹی نائب صدر کی ہدایت پر منگل کو پارٹی ہیڈ کوارٹر منڈی میں سینئر لیڈران کی موجودگی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں بلاک، یوتھ، خواتین اور ایس ٹی کی کمیٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی رہنما جاوید اقبال ریشی، فاروق احمد نجار، تنویر تانترے اور دیگران کی موجودگی میں پارٹی نے مشتاق احمد نجار کو بلاک ساتھرہ کیلئے بلاک صدر جبکہ بشارت حسین کو بلاک صدر یوتھ ونگ اور چوہدری عبدالحمید کو ٹرائبل سیل بلاک ساتھرہ کا بلاک صدر نامزد کیا گیا ہے۔ اس موقع مقررین نے کہا کہ پی ڈی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو جموں و کشمیر کی قیادت کر سکتی ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔ نئے عہدوں کے لئے تعینات ہونے والے لیڈران نے پارٹی ہائی کمان اور ضلع صدر کو یقین دلایا ہے کہ وہ زمینی سطح پر پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کے لئے کام کریں گے۔

 

 

سنکاری میں 5ماہ سے ہینڈ پمپ غیر فعال 

محمد بشارت 

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کے کئی دیہات میں پانی کی سپلائی کو معیاری بنانے اور عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ہینڈ پمپ متبادل کے طورپرنکالنے کا عمل شروع کیا گیا لیکن کچھ ایک علاقوں میں انتظامیہ کا مذکورہ قدم مکینوں کیساتھ ایک مذاق بن کر رہ گیا ۔سب ڈویژن کے سنکاری گائوں میں گزشتہ برس نومبر ماہ میں متعلقہ حکام کی جانب سے ایک ہینڈ پمپ نکالا گیا تھا لیکن اس کو نصب کرنے کے 5ماہ بعد بھی ہینڈ پمپ کو فعال نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے گائوں میں پانی کی قلت جوں کی توں ہی ہے ۔مقامی لوگوں جن میں مقامی پنچایت ممبر شمیم تانترے ،مدثر شاہ ،صدام بٹ ،نواز چوہدری ،وشال شرما ودیگران نے ضلع انتظامیہ و متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ہینڈپمپ کو جلدازجلد فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے ۔

 

 

 پنچایت درہ برہون بنیادی سہولیات سے محروم 

عظمیٰ یاسمین 

تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے دور دراز پہاڑی گاؤں درہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے عام لوگ قدیم طرز کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں ۔مکینوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پنچایت میں انیمل شیپ ہسبنڈری کے فسٹ ایڈ سینٹر کے علاوہ پرائمری ہیلتھ سینٹر یا ڈسپنسری جیسی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے تاہم اس سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کے بعد بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ او بی سی کے ضلع صدر محمد سعید نجار اور ان کے ہمراہ دیگر کئی مکینوں نے کہا ہے کہ پنچایت درہ، برہون کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ اپنا شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے او بی سی ممبران نے کہا کہ پیر پنچال کی متعدد ڈھوکوں خاص کر کٹھ کی گلی ، گرجن، نندن سر، جڈی، بیاڑھ اور است بنجھ تک آنے جانے کیلئے گوجر، بکروال اور پہاڑی طبقہ کے ساتھ ساتھ عام راہگیروں اور مال مویشیوں کی ایک بڑی تعداد اسی گاؤں سے ہو کر گزرتی ہے کیونکہ ان تمام دیہات کا صدر مقام درہ گاؤں ہے، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر کئی ہزار کی آبادی پر مشتمل دیہات درہ ، برہون ، نیلی اور بھٹیلی کے علاوہ دیگر کئی راہگیروں کو متعدد مرتبہ کہنے کے باوجود مجموعی طور پر طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث یہاں کے عوام اور دیگر راہگیروں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں مکینوں نے کشمیر عظمی کی وساطت سے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی خواہشات کے مطابق اس پنچایت میں ایک ڈسپنسری یا پرائمری ہیلتھ سینٹر قائم کیا جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ مڈل سکول درہ کا درجہ بڑھا کر ہائی اسکول کیا جائے اور اس میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے۔ علاوہ ازیں گاؤں میں ڈسپنسری اور آنگن واڈی سینٹر وغیرہ کی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ یہاں کے مکینوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

 

 

 طالبات کو جسمانی سزادینے کا معاملہ 

تحقیقات کا حکم جاری ،ٹیچرکو معطل کر دیا گیا 

سمت بھارگو

راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں انتظامیہ نے اسکول کی ایک طالبات کو جسمانی سزا دینے کے الزام میں ایک سرکاری ٹیچر کو معطل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ کے دفتر اٹیچ کر دیا گیا ہے ۔مذکورہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کچھ طالبات کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کوٹرنکہ سب ڈویژن کے درامن پنچایت کے گورنمنٹ مڈل اسکول کھڈوریاں میں تعینات ایک سرکاری ٹیچر نثار احمدپر کئی طرح کے الزام عائد کئے ۔ان الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ راجوری نے اس معاملے میں کارروائی شروع کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ کو معاملہ کی مکمل تحقیقات کریں گے ۔ضلع انتظامیہ راجوری نے ایڈیشنل ڈی سی کوٹرنکہ سے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور الزامات کی جانچ کریں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی اسکول میں بچوں کو جسمانی سزا اور مار پیٹ سختی سے منع ہے۔

 

 

ایس ایس پی پونچھ نے ناری نکیتن کا دورہ کیا

حسین محتشم

پونچھ// ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا نے ناری نکیتن پونچھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچیوں اور عملے سے ملاقات کی۔ ایس ایس پی پونچھ نے وہاں رہنے والی لڑکیوں/خاتون کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش تمام مسائل کے بارے میں تفصیل جانکاری حاصل کی۔بعد ازآں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ ناری نکیتن پونچھ کی موجودگی میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک ریفریجریٹر بچیوں کے حوالے کیا جس کے ساتھ باؤنڈری وال اور لڑکیوں کے لیے ٹیکنیکل کورسز شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ایس ایس پی پونچھ نے یقین دلایا کہ معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے گا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?