Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بھارت کشمیر میں نسل کشی کا مرتکب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 18, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
اسلام آباد //مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے اس لیے ان کے پاس پاکستان کے خلاف الزامات کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ سرتاج عزیز نے برکس سربراہی کانفرنس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد پیدا کرنے والا ملک کہنے پر اپنے ردعمل کااظہار کررہے تھے۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 'مودی برکس اور بمسٹک شرکا کو گمرا کررہے ہیں جبکہ پاکستان کی سرزمین پر بھارتی ریاستی دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت ثابت ہوچکی ہے اوربھارتی قیادت کشمیر میں بد ترین ریاستی مظالم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے'۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ' کشمیر عالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جہاں بھارتی فورسز کے مظالم سے سینکڑوں معصوم کشمیری ہلاک اور کئی زخمی ہوچکے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق خود ارادیت کے اپنے بنیادی حقوق کی حصول کی جدوجہد کی وجہ سے ہندوستان کی جانب سے نسل کشی کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں گزشتہ سو دنوں میں اب تک ہلاک ہونے والے معصوم لوگوں کی تعداد 150 تک پہنچ چکی ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 15 ہزار کے قریب افراد چھروں اور گولیوں سے زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ان مظالم کی وجہ سے عالمی برادری کی توجہ اس طرف مبذول ہوئی ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ 'پاکستان دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت پاکستانی سرزمین پر ہندوستانی ریاستی دہشت گردی سے لڑنے کے لیے برکس اور بمسٹک اراکین کے ساتھ ہے'۔انھوں نے کہا کہ'بدقسمتی سے ہندوستانی حکومت بین الاقوامی قانون کو روندتے ہوئے جارحیت پر عمل پیرا ہے اور یہ طریقہ کار عالمی امن اور سکون کے لیے خطرہ ہے اور یہ اسٹریٹجک لحاظ سے غلط اندازوں کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے'۔مشیر خارجہ نے کہا کہ 'پاکستان عالمی برادری اور خصوصاً برکس رہنماؤں کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ ہندوستان کو کشمیر میں خون ریزی کو فوری بند کرنے، کشمیری رہنماؤں اور کئی بے گناہ اسیران کی رہائی کے لیے زور دیں'۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہندوستان کو کشمیر میں انسانی جرائم کے قصور واروں سے جواب طلب کیا جانا چاہیے اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر جلد ازجلد عمل درآمد کیا جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نائب صدر کے دفتر کو ہماری عدم شرکت سے آگاہ کیا گیا تھا:نڈا
برصغیر
لور منڈا ڈورو میں بورویل میں موٹر لگانے کے دوران ایک شخص ازجان
تازہ ترین
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 2بجے تک ملتوی
برصغیر
پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
برصغیر

Related

برصغیر

پی یو سی اے کابہار کے طلا ب کیلئے50کروڑروپے کے سکالرشپ کااعلان

July 21, 2025
برصغیر

۔2006 کے ممبئی ٹرین دھماکے | تمام 12مجرم 19سال بعد بری

July 21, 2025
برصغیر

اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی کیلئے برسر موقع داخلے

July 21, 2025
برصغیر

پارلیمانی کام کاج | برلاکا ارکان پارلیمنٹ سے تعمیری بحث پر زور

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?