Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

کشمیر ہند وپاک کے درمیان تنازعہ کی بنیاد: نواز شریف

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 17, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 اسلام آباد //وزیر اعظم نواز شریف نے کہا  ہے کہ قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی ’رعد البرق‘ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔مشقوں کے معائنے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہ توقع کرتا ہے کہ کوئی ملک اس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا تاکہ خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن ہوسکے‘۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں ہونے والی پیش رفت سے غافل نہیں رہ سکتے تاہم کسی بھی ملک کی پاکستان کی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’پاکستان کے دشمنوں نے اپنے عزائم واضح کردیے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ یہاں ترقی کے کسی منصوبے، قومی اتحاد اور معاشی استحکام کو برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہیں ، دہشتگردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے اور انہیں بیرونی عناصر کی سرپرستی اور معاونت حاصل ہے جبکہ کوئی بھی ملک اپنی خود مختاری پر ہونے والے اس طرح کے حملے کو برداشت نہیں کرسکتا۔کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، اس مسئلے کا مخلصانہ اور جامع حل کشمیریوں کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوششیں نقصان دہ ثابت ہوئی ہیں، لائن آف کنٹرول پر ہمارے بے گناہ شہریوں اور فوجی جوانوں کی ہلاکت ایک اور اشتعال انگیز عمل ہے جس پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی استحکام ہمارے اسٹریٹجک وژن کے لیے انتہائی ضروری ہے، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) مکمل طور پر فعال ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کے تعاون کا بہترین مظہر ہے، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف دنیا کا سب سے زیادہ مؤثر آپریشن ہے، اس کی وجہ سے حکومت کی رٹ بحال ہوئی‘۔نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپناکرداربخوبی اداکررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری مسلح افراد اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔وزیر اعظم نے پاک فوج کے ہمہ وقت چوکس اور ملک کے خاطر عظیم قربانیاں دینے کے لیے ہر وقت تیار جوانوں کے عزم کو سراہا۔پاک فوج کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی بڑھتی ہوئی استعداد نے اسے دنیا کی بہترین افواج کی صفوں میں لاکھڑا کیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سارن : سڑک حادثے میں2 کی موت
برصغیر
سول سروسز رہائشی کوچنگ | حج کمیٹی نے امسال سے دوبارہ آغازکیا،نوٹیفکیشن جاری
برصغیر
پولنگ سٹیشن سے 100 میٹر کے فاصلے پر ووٹر شناختی سلپس تقسیم کرنے کی اجازت
برصغیر
دہشت گردی پاکستان کے خاتمہ کی وجہ بنے گی:یوگی ہنومان گڑھی سناتن دھرم کی حفاظت کیلئے جنگجوجذبے کی علامت
برصغیر

Related

برصغیر

دہشت گردی اور ماؤ نواز تشدد ناقابل برداشت | بنیادی ڈھانچے کی سہولیات ملک کی ترقی کیلئے لازمی : مودی

May 23, 2025
برصغیرتازہ ترین

’’کس نے امریکی صدر کو ثالثی کرنے کیلئے کہا ؟‘‘ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس کی وضاحت کریں : راہول گاندھی

May 23, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

آپریشن سندھور کشمیر پر ہند پاک کے درمیان تنازعہ نہیں بلکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ تھا :جئے شنکر

May 23, 2025
برصغیر

وقف ترمیمی قانون فریقین کی بحث مکمل، فیصلہ محفوظ

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?