Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

اخباروں کی ترسیل اور باقاعدگی کا احتساب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 21, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 جموں//حکومت ہند کی جانب سے پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائین میڈیا کو اشتہارات اجراءکرنے کے لئے نوڈل ایجنسی ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزنگ اینڈ پبلسٹی( ڈی اے وی پی) نے ریاست جموں وکشمیر میں ان اخباروں اور جریدوں کی موجودگی، باقاعدگی اور ترسیل کا جائیزہ لینے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ( ڈی آئی پی آر) کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جن کو مرکزی سرکار سے ڈی اے وی پی کے تحت اشتہارات جاری کئے جاتے ہیں۔ڈی اے وی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر این وی ریڈی کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری کے نام ایک مکتوب میں محکمہ اطلاعات کو مرکزی سرکار کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے گذشتہ برس وضع کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق ایسے اخباروں اور جریدوں کی موجودگی، باقاعدگی اور ترسیل کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈی اے وی پی کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق فی الوقت ریاست جموں وکشمیر کے139اخبار/ جریدے مرکزی سرکار کی جانب سے اشتہارات ملنے کے لئے ڈی اے وی پی کے ساتھ درج ہیں۔مکتوب کے مطابق ڈی اے وی پی کی نئی اشتہاری پالیسی کا مقصد اشتہارات کی اجرائی کے عمل میں معقولیت لانا اور اس میں شفافیت و یکسانیت پیدا کرنا ہے۔ڈی اے وی پی اشتہارات پالیسی میں اخبارات کو مراعات دینے کے عمل کو پیشہ وارانہ مقام اور سرکیولیشن کے ساتھ جوڑنے کے لئے مارکنگ نظام متعارف کیا گیا ہے جو6 مدّوں پر مشتمل ہوگا اور ہر ایک مدّ کے لئے نمبرات مختص کئے گئے ہیں جن میںRNI/ABC کی طرف سے مستند شدہ سرکیولیشن کے لئے25 نمبرات، ملازمین کے لئے ای پی ایف ادائیگی کے لئے20 نمبرات، اوراق کے لئے20 نمبرات،یو این آئی/ پی ٹی آئی/ ہندوستان سماچار کی خدمات حاصل کرنے کے لئے15 نمبرات، اپنا پرنٹنگ پریس رکھنے کے لئے10 نمبرات اور پی سی آئی کو دی جانے وای سالانہ سبسکرپشن ادائیگی کے لئے10 نمبرات شامل ہیں۔پالیسی فریم ورک میں ڈی اے وی پی کے ساتھ درج شدہ اخبارات/ جریدوں کی سرکیولیشن کی جانچ کرنے کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔ پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ ڈی اے وی پی کے پاس یہ حق حاصل ہے کہ وہ آر این آئی یا اس کے نمائندے کے ذریعے سرکیولیشن کی اصل تعداد جان سکتا ہے۔ پالیسی نے درج شدہ اخبارات اور جریدوں کو3 زمروں میں شامل کیا ہے جن میں چھوٹے اخبار(25 ہزار کاپیاں ہر دن کی اشاعت) درمیانہ درجہ(25 ہزار1 سے75 ہزار کاپیاں یومیہ اشاعت) اور بڑے اخبارات(75 ہزار سے زائد کاپیوں کی روزانہ اشاعت) شامل ہے۔ پالیسی میں جموں وکشمیر اور انڈو مان نِکو بار جزیروں کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں میں علاقائی زبانوں کے چھوٹے، درمیانہ درجے اور بڑے اخباروں کی خصوصی حوصلہ افزائی کے لئے امپینل منٹ بریقہ کار میں ترمی بھی رکھی گئی ہے۔پالیسی میں کیا گیا ہے کہ مُلکی سطح پر اشتہارات جاری کرنے کے لئے بجٹ کو ریاستوں میں اخبارات کی کُل سرکیولیشن کی بُنیادوں پر جاری کیا جائے گا۔اس میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ پی ایس یوز اور خود مختار ادارے ڈی اے وی پی شرحوں پر براہِ راست اُن اخبارات کے حق میں اشتہار جاری کرسکتے ہیں جو ڈی اے وی پی کے ساتھ درج ہوں۔واضح رہے کہ ڈی اے وی پی نے2015-16کے دوران پورے مُلک کے رجسٹر شدہ اخبارات اور جریدوں کو1190 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
پیر پنچال
بیروہ میں سڑک حادثہ، صفائی کرمچاری لقمہ اجل
تازہ ترین
شیلنگ کے زخم ذہنوں پر باقی: اُوڑی میں خواتین و بچے شدید نفسیاتی دباو کے شکار
تازہ ترین
سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

اکھرال رام بن میں سرشام المناک سڑک حادثہ | ٹاٹا سومو 7سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،4مسافرلقمہ اجل،2شدید زخمی

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

قدرتی حسن سے مالا مال وادیٔ واڑون مقامی و غیر مقامی سیلانیوں کی توجہ کا مرکز انتظامات نہ ہونے کے سبب سیاح ں مایوس ،کروڑوں روپے خر چنے کے باوجود بھی حالات نہ بدلے

July 12, 2025
جموں

۔4فارماسیوٹیکل فرموں کا لائسنس منسوخ

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?