Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

درد سے بھر نہ آئے کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 30, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 آج پہلی بار انتہائی سنجیدگی سے تجھ سے ہم کلام ہوں۔  ویسے تو روزانہ ہی کسی نہ کسی بہانے تم سے کلام کرتا رہتا ہوں۔ چاہے وہ خوشی کا مقام ہو یا پریشانی کا عالم۔ غم دوراں سے دل برداشتہ ہوں یا غم جاناں سے مضطرب۔ہر حال میں تجھے یاد کرتا رہتا ہوں،لیکن آج کچھ عجیب سے الجھن بھرے احساس نے تیری چوکھٹ پر لا کھڑا کر دیا ہے، جس احساس کو میں کوئی نام دینے سے قاصر ہوں۔ تم میری زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ سے بخوبی واقف ہو، کیونکہ تم ہی ظاہر و باطن کے گواہ ہو۔
 تیرا بہت بہت شکریہ کہ تو نے زائد از نصف صدی پر محیط عرصے سے میرا ساتھ نبھا یا ہے اور اس احسان کا احساس تک نہیں ہونے دیا ہے۔ ہاں! تیرا احساس کبھی کبھی خود بخود شدت سے ہو جاتا ہے۔ مجھے زندگی کا ہر لمحہ بخوبی یاد ہے۔ چاہے وہ مسرتوں سے بھرپور شادی کے لمحات ہوں یا غم و اندوہ میںڈوبے ہوئے وہ لمحے جب والدہ صاحبہ اس دارِ فانی سے چل بسیں۔تُو ہی تو ایک تھا جو اِن مواقع پر اپنا ہونے کا احساس دلاتا رہا۔لوگ اپنے ہوں یا پرائے، اپنی اپنی کسوٹی پر مجھے پرکھتے رہے۔ ایک تُو ہے کہ آج بھی اس طرح کے مواقع پر بِنا رُکے محض میرے لئے ایک وفادار خادم کی طرح اپنے کام میں مصروف ِعمل ہر وقت اپنا ہونے کا احساس دلاتا رہتا ہے۔
مگر اِب گذشتہ کچھ مہینوں سے تیرے کام کی رفتار یعنی دھڑکن میں غیر معمولی اضافہ اور بے قاعدگی آ رہی ہے۔ تیراا دَھک دَھک کرنا اب خطرے کی علامت کیوں محسوس ہو رہاہے۔ کہیںتو نے ساتھ چھوڑنے کا ارادہ تو نہیں باندھا ہے؟ 
مجھے یہ احساس ہے کہ تو بھی میری طرح تھک چکا ہے۔میں تیرا احسان مند ہوں اور اس بات کی بھی قدر کرتا ہوں کہ تو بھی میری وجہ سے پریشان ہے۔ مگر میں خود مجبور ہوں۔ تجھے کیا کہوں؟ تجھے تو سب کچھ معلوم ہے۔ میری لاچارگی کو سمجھو۔
جہاں تو نے آج تک میرا ساتھ دیا ہے۔ تھوڑی دیر اور سہی۔میری آخری گذارش ہے کہ ساتھ چھوڑنے سے پہلے مجھے مطلع کر دینا  تا کہ میں بھی دنیا کو چھوڑنے کی تیاری کر لوں۔ کیوں کہ ’’جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے کچھ بوجھ اتارا جاتا ہے‘‘۔
 
 موبائل نمبر؛8825051001 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
تازہ ترین
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?