Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

سینیٹ میں صدر ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل منظور ہونا ’ناممکن کے قریب‘ ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن/رپبلکن پارٹی کے اپنے ہی اراکینِ سینیٹ کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل کو سینیٹ میں اتنی ترامیم کرنی پڑیں گی کہ اس کا منظور ہونا مشکل ہےامریکہ میں رپلکن پارٹی کے سینیٹر صدر ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ ہیلتھ کیئر بل ملک کے ایوانِ بالا یعنی سینٹ سے منظور کروانے کے حوالے سے زیادہ پرامید دکھائی نہیں دیتے۔صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں اوباما کیئر نامی صحت عامہ کے نظام کے بارے میں قانون کو منسوخ اور تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اس حوالے سے جمعے کو امریکہ میں ایوانِ نمائندگان نے ایک نیا ہیلتھ کیئر بل منظور کر لیا تھا جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اوباما کیئر اب ختم ہونے کو ہے۔تاہم رپبلکن پارٹی کے اپنے ہی اراکینِ سینیٹ کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل کو سینیٹ میں اتنی ترامیم کرنی پڑیں گی کہ اس کا منظور ہونا مشکل ہے۔ادھر ڈیموکرٹک پارٹی کو خدشہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے بل کی وجہ سے بہت سے شہری اپنی بیما پالیسی کھو بیٹھیں گے۔ایوانِ نمائندگان میں بھی صدر ٹرمپ کے امریکن ہیلتھ کیئر ایکٹ کے منظور ہونے میں صرف ایک اضافی ووٹ تھا اور کئی ہفتوں سے اس حوالے سے رپبلکن پارٹی کے اندر بھی سخت بحث جاری تھی۔اس بل کی تمام ڈیموکریٹک اراکین نے مخالفت کی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ایوان میں سربراہ نینسی پلوسی نے ایک بزدلانہ انتخاب قرار دیا تھا۔بل کی منظوری کے بعد وائٹ ہاو¿س میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'آپ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ یہ اوباما کیئر کی منسوخی اور تبادلہ ہے۔'ایوانِ نمائندگان میں اس بل کی منظوری نئے صدر کے لیے قانون سازی کے حوالے سے یہ پہلی اہم کامیابی تھی جو کہ اقتدار سنبھالنے کے تین ماہ کے بعد آئی۔یاد رہے کہ مارچ میں رپبلکن پارٹی میں داخلی طور پر اس بل کے حوالے سے اختلافات کی وجہ سے اسے اس وقت چھوڑ دیا گیا تھا۔ڈیموکریٹک پارٹی کی ایوان میں سربراہ نینسی پلوسی نے ایک بزدلانہ انتخاب قرار دیا تھا۔تاہم یہ کامیابی انتہائی چھوٹے مارجن کے ساتھ آئی ہے۔ اسے پاس کرنے کے لیے 216 ووٹ درکار تھے اور اسے 217 ووٹ حاصل ہوئے۔دوسری جانب اس بل کی انتہائی تیز تیاری جس کے تحت باغی رپبلکن اراکین کی حمایت حاصل کی گئی ہے، تنقید کا نشانہ بن گئی ہے۔اب تک یہ واضح نہیں کہ اس بل پر اخراجات کتنے ہوں گے یا کتنے لوگوں کی بیما پالیسی ختم ہوجائے گی کیونکہ کانگریس کے بجٹ آفس کو اس جا جائزہ لینے کا وقت نہیں ملا ہے۔تازہ ترین تبدیلیوں سے قبل کانگریس کے بجٹ آفس کا تخمینہ تھا کہ 2018 میں 14 ملین امریکی اپنی بیما پالیسی کھو بیٹھیں گے۔یاد رہے کہ صدر اوباما کے 2010 کے بل اوباما کیئر کی وجہ سے دو کروڑ امریکی شہریوں کو ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگئی تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں 74 موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ معطل، شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کا اندیشہ
تازہ ترین
مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے: سریندر چودھری
تازہ ترین
متاثرین کی باز آبادی کاری کے لئے ایک جامع رپورٹ تیار کرکے مرکز سے ایک خصوصی پیکج کا مطالبہ کیا جائے گا: سنیل شرما
تازہ ترین
پونچھ کے لوگوں کے دکھوں ، انصاف کا مطالبہ قومی سطح پر اٹھاؤں گا: راہل
برصغیر

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، محمد یونس کی مستعفی ہونے کی دھمکی

May 23, 2025
بین الاقوامی

امریکہ میںسی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ

May 23, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی سفارت کاروں کو غزہ کیلئے مارا : ایلیاس روڈریگز

May 23, 2025
بین الاقوامی

۔29بچے اور بزرگ بھوک سے تڑپ کرفوت | خیموں پر بمباری سے مزید 83فلسطینی جاں بحق

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?