سرینگر// اسلامک اسٹیڈی سرکل کی طرف سے’’کراس کنٹری دوڑ‘‘ منعقد ہوئی ۔دوڑ میں اسلامک اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام چلنے والے تمام درسگاہوں میں زیر تعلیم بچوں نے شرکت کی ۔دوڑ صبح6بجے شروع ہوئی اور عالی مسجد میں اختتام پذیر ہوئی۔شرکا کو2گرپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔پہلے گروپ میں دوسری جماعت سے چوتھی جماعت کے طلاب جبکہ دوسرے گروپ میں5ویں جماعت سے7ویں جماعت کے طلاب کو شامل کیا گیا تھا۔پہلے گروپ میں درسگاہ حقانی فتح کدل کے محمد عبداللہ نے سونے کا جبکہ ادارہ حق المبین مصطفی آباد کے علی احمد نے چاندی کا اور حقانی درسگاہ فتح کدل کے شاہد بشیر اور درسگاہ فضل القران کے شیخ مرسلین نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔اس طرح دوسرے گروپ میں ادارہ حق المبین مصطفی آباد کے شیخ حارث نے طلائی کا جبکہ اس ادارے کے عبدالباسط نے چاندی کا ،درسگاہ کائو محلہ کے برہان شاہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ حقانی درسگاہ فتح کدل کے منظور اور درسگاہ سید علی اکبر کے وارث گلزار کو تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔ ادارہ حق المبین مصطفی آباد کے طلاب نے دونوں گرپوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ اسلامک اسٹڈی سرکل کے صدر انجینئر نذیر احمد گگرو نے کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔