مینڈھر//ضلع پونچھ میں سر کا ری اسپتالو ں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور مریضوں کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیاہے ۔ ضلع کے کئی اسپتا لو ں میں ما ہر ڈاکٹرو ں کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں اور مریضوں کو معمولی علاج کیلئے بھی جموں یا سرینگر منتقل کردینے کا سلسلہ جاری ہے۔ عوا می حلقو ں کے مطابق ضلع پونچھ کے اسپتال ما ہر ڈاکٹرو ں کے بغیر چل رہے ہیں اور لو گ اسپتا لو ں کے چکر کا ٹ کا ٹ کر تھک جا تے ہیں ۔ ضلع پونچھ میںچھ فیزیشن تعینات کئے گئے ہیںلیکن لوگوں کاکہناہے کہ زمینی سطح پر صرف دو فیزیشن ہی ضلع کے اسپتا لو ں کو چلا رہے ہیں۔ ضلع اسپتا ل پو نچھ میںبھی فیزیشنوں کی اسا میا ں خالی پڑی ہیںجہاں صرف ایک ڈاکٹر کو تعینات کیاگیاہے۔ گز شتہ دنو ں جب وہ بھی چھٹی پر چلا گیا تو مینڈھر کا واحد فیزیشن پونچھ اسپتال میں بلا لیا گیا اور مینڈھر کے لو گ در در کی ٹھو کر یں کھا نے پر مجبور ہیں۔سب ضلع اسپتال مینڈھر سے سرجن کوبھی گز شتہ کئی مہینو ں سے تبد یل کیا گیا لیکن اس کی جگہ پر کسی بھی سر جن کو نہیں بھیجا گیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مینڈھر تحصیل دور دراز پہا ڑی علاقو ں پر پھیلی ہو ئی ہے اور دور دور سے لو گ فیزیشن سے معائنہ کروانے آتے ہیںجنہیں خالی ہاتھ واپس لوٹ جاناپڑرہا ہے۔کچھ لوگ وہاںسے راجوری جانے کیلئے مجبورہوجاتے ہیںجبکہ کچھ جموںکارخ کرتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے مینڈھر اسپتا ل کے فیز یشن کو فو ری طور پر واپس بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے سرجن کی اسامی بھی پُر کرنے پر زور دیاہے ۔ اس سلسلہ میں جب سی ایم او پونچھ ڈاکٹر ممتا ز بھٹی سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک ہی فیز یشن ہے جو چھٹی پر گیا ہوا ہے اور ان کی پر یشانی ہے کہ وہ ضلع اسپتال خالی نہیں چھو ڑ سکتے اس لئے مینڈھر سے فیزیشن کو بلایاگیاہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ دو دنوں کے اندر ہی اس کو واپس بھیج دیاجائے گا۔