بنی// وزیر جنگلات کے خلاف گر یف اور لوگوں نے دوبارہ احتجاج کیا ۔ مانگیں پوری نہ ہونے پر احتجاجیوں نے جم کر وزیر جنگلات چوہدری لال سنگھ اور محکمہ جنگلات کے خلاف نعرے بازی کی ۔احتجاج کی قیادت بی جے پی لیڈر اتم چند کی کررہے تھے۔ انہوں نے ایک احتجاجی ریلی نکال کر بنی بسو ہلی سڑک کو بند کرنے کی دھمکی دی اور ان کی مانگ تھی کہ بنی بسوہلی کے سڑک کا تعمیری کام شروع کیا جائے اور گریف کی ضبط کی گئی گاڑیوں کو جلد ریلیز کر دی جائیںتاکہ مزدور اپنے کام کر سکیں ۔بعد میں موقعہ پر پہنچ ایم ایل اے بنی جیوان لال نے لوگوں کو اور گریف کے مزدوروں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبے کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا جس کہ بعد احتجاج کر رہے گریف کے مزدوروں نے احتجاج ختم کیا-