Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کیاسڑک حادثات ٹالے نہیں جاسکتے؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
   آئے دن یکے بعد دیگرے دلدوز سڑک حا دثا ت پیش آنا ہماری کم نصیبی اور ٹریفک حکام کی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہیں۔  ان دلدوز حادثات پر متاثرہ لوگ کف ِافسوس ملتے ہیں ، غم والم اور ماتم وگریاں کا دھواں ان کے گھروں میں چھا جاتاہے جب کہ اربا ِب ِ اقتدار ماتمی بیانات جاری کرکے اگلے حادثے کی منتظر ر ہ کر انہی کا اعادہ کر تے ہتے ہیں۔ سڑ ک حا دثو ں کے تواتر پرخالی خولی دُ کھ اور افسوس ظاہر کرنا کسی درد کا درماں ہوتاتو روڈایکسڈنٹ کب کے قصہ ٔ پارینہ ہوئے ہوتے۔ اس طرح کے غمنا ک حا دثات کو یہ کہہ کر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ہو نی کو کو ئی نہیںٹا ل سکتا، اس لئے حادثات کو قسمت کا لکھا سمجھ کر ٹھنڈے پیٹوں برداشت کر ئیے ۔ امر واقع یہ ہے کہ روز روز کے سڑ ک حا دثا ت اس با ت کا تقا ضا کر تے ہیں کہ متعلقہ حکام فی الفور یہ جا ننے کی بھر پو ر کو شش کر یں کہ ا ول ان دلخراش سانحات میںڈرا یئو نگ سیٹ پہ بیٹھے ہو ئے لوگوں کی اپنی کو تا ہیو ں اور حما قتو ں کا کتنا عمل دخل ہے ؟ دوم ہما را ٹریفک نظا م کیوں لکیر کا فقیر بنا ہو ا ہے ؟سوم وہ کو نسے تیر بہدف اقداما ت کئے جا نے چا ہیے کہ سڑک حا دثا ت پر جتنا جلد ممکن ہو قابو پا یا جا سکے ؟ یہ بات ہرکس وناکس پر عیا ں و بیاں ہے کہ ہما رے یہا ں اکثر و بیشتر ڈرائیونگ کی جاںگسل غلطیاںہی حا دثا ت کی مو جب بنتی ہیں۔ اس کے بین بین بہتر ٹر یفک پلاننگ کا فقدان ، ٹر یفک حکام میں احسا سِ ذمہ داری کی عدم مو جو دگی، ڈرائیونگ لا ئسنس کے اجرا ء میں بد عنو انیو ں کا چلن ، سڑ کوںکی تنگی کے باوجود ان پر دوکانداروں اور چھاپڑی فروشو ں کا قبضہ، ٹریفک پو لیس میں ہفتہ وصولی کی وبا  وغیرہ ایسے اسبا ب و محر کا ت ہیں جن کی بنا پر سڑک حادثات کا پیش آ نا کو ئی حیرا ن کن با ت نہیں۔ ٹریفک سسٹم میں کیا کیا تبا ہیا ں مچی ہوئی ہیں یہ انہی کا ایک ناقابل تردیدثبو ت ہے کہ ایک جانب چا رو ں طرف لمبے لمبے ٹر یفک جا موں کودوام حاصل ہوچکا ہے اور دوسری جانب سری نگر جموں شا ہراہ سمیت ریاست کی دوسری شاہراہیں عوام الناس کے لئے موت کا ہو ل سیل پھندا بن چکی ہیں۔ یہا ں گز شتہ کئی برسوں سے جو خو ف نا ک حادثا ت پے درر پے پیش آتے رہے ،ان کو یادکیجئے تو روح کانپ اٹھتی ہے اور دل لر زجاتے ہیں۔ ا س کے لئے انتظامی مشینر ی بری الذمہ نہیں ٹھہرائی جاسکتی کیوں کہ اس کے پا س کو ئی عوام دو ستا نہ ٹر یفک پا لیسی وضع کر نے کی فرصت ہی نہیں،نیز ٹر یفک محکمہ سر تا پا اس ضمن میں مجرمو ں کے کٹہر ے میں کھڑا کئے جانے کے قابل ہے۔ اس محکمہ کی عدم کارکر گی کے سبب عام آدمی کو قدم قدم پر گنجلک ٹر یفک مسا ئل کے طو فا نی تھپڑ ے متواتربردا شت کر نے پڑرہے ہیںاور برسہا برس سے نا قص ٹریفک نظا م کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی جا ن و ما ل کے لئے زہر ناک صو رت اختیا ر کرتاجارہاہے ۔ اگر اس سلسلے کو بد لنے کی خوا ہش ارباب ِ حل وعقد کے دل کے کسی کو نے کھدرے میں پنہا ںہے ،تو اس کے لئے متعلقہ ایجنسی کو گہری نیند سے جگاناہوگا ۔ ایک واجبی عقل وفہم رکھنے والا انسان بھی تسلیم کرے گا کہ کسی بھی اصلا ح طلب نظا م کو ٹھیک ٹھاک کر نے کے لئے اعلیٰ تر ین سطح پر کتنی ہی جاندار اور انقلا بی کہلا نے والی ہدا یا ت جاری کی جا ئیں اور زمینی حالات کا نقشہ بد لنے کے لئے کیسی ہی اچھی اور معقول حکمت عملی وضع کی جائے، یہ ہدایات اور حکمت عملیاں جب میدان عمل میں صرف کا غذ ی کارروائیوں تک محدود ہوں تو ان کا سکو پ صرف خیا لی جنت میں منجمد ہوجاتاہے۔ اس وقت اس بات کی ہر کو ئی حامی بھر رہا ہے کہ ریا ست بھر میں ٹر یفک نظا م میں بہتری لا نا نا قا بل ِ التواء ضرورت ہے لیکن اسے نیک تمناؤں سے، یا متا ثر کن کا غذی ہدا یا ت جا ری کر نے سے بال برا بر بھی سدھا رآ نے کی تو قع نہیں کی جا نی چا ہیے، تاوقتیکہ مسئلے کی گہرا ئیو ں اور گیرا ئیو ں میں اُ تر کر ٹریفک نظام کو لا حق تما م نقائص اور کو تا ہیو ں کاایک ایک کر کے خا تمہ نہیںکیا جا تا۔ اس حوا لے سے یہ سادہ حقائق سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ اول بر سوں سے متوا تر وہیکل پا پو لیشن میں دن دو گنی ر ا ت چو گنی اضا فہ ہو رہا ہے ، دوم سڑکیں اتنی تنگ اورخستہ حا ل ہیں کہ ان پر مشکل سے ہی گئے دور کے تا نگے دوڑیںپھر یں، سوم مصرو ف تر ین بازارو ں میں بیک وقت خو انچہ فروشو ں ، ریڑ ھے بانو ں اور دو کانداروں کا بلا کسی پس و پیش کے قبضۂ نا جائز جماہوا ہے ،چہا رم ٹر یفک عملہ گا ڑیو ں کی آمدورفت میں با قاعد گی اور نظم و ضبط لا نے کے  لئے تعداد کے اعتبا ر سے آ ٹے میں نمک کے برا بر بھی نہیں، پنجم ٹر یفک پولیس دو سر ے سر کا ری اہل کاروں کی ما نند اوپری آ مدنی کما نے کے علاوہ اپنے فرا ئض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی کا مظا ہر ہ کر نے سے نہیں چوکتی،ششم چھو ٹے چھو ٹے بچو ں کو سڑ کو ں اور گلی کو چو ں میں بلا لا ئسنس مو ٹر بائک چلا نے کے ہلا کت آفرین نتائج دیکھنے کے با وجو د متعلقہ حکام کا ٹس سے مس نہیںہوتے۔ یہ سب ٹریفک نظا م کے وہ پھوڑے پھنسیا ں ہیں جن کو دیکھنے کے لئے کسی خورد بین کی قطعی حا جت نہیں۔ ان نقائص کو یہاںگننے سے مرا دیہی ہے کہ ٹر یفک نظا م میں بد لا ؤ لا نے کیلئے ان تمام بیماریو ں کا تسلی بخش علاج ومعالجہ کر کے  اصل مقصد پو را کیا جا ئے اوراس کو یو نہی نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں خدا نخواستہ خون کے آ نسو رُلا نے والے حا دثات کا سلسلہ لاکھ رو کے بھی نہ رُکے گا۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?