Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

مستقبل میں کسی نہ کسی صورت میں کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھوں گا: مصباح

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 30, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
لاہور//بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے باوجود مستقبل میں کسی نہ کسی صورت میں کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھیں گے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ اس کھیل سے اپنا تعلق ختم کر سکیں۔مصباح الحق کے مطابق 'ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر جس طرح میرے کریئر کا اختتام ہوا ہے اس کے بعد میں بڑی حد تک مطمئن ہوں اور خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہا ہوں۔ اگرچہ فوری طور پر میں بہت بڑی تبدیلی محسوس نہیں کر رہا ہوں لیکن کرکٹ کھیلنے کے دوران ٹریننگ اور پریکٹس کا جو دباؤ ہر وقت موجود رہتا تھا وہ اب نہیں ہے۔ اب فیملی کو زیادہ وقت دے سکتا ہوں۔''کرکٹ سے مجھے جنون کی حد تک پیار ہے۔ کرکٹ خون کی طرح میری رگوں میں ہے، لہٰذا یہ تو کسی نہ کسی صورت میں چلتی ہی رہے گی۔ میرا ارادہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ تک کھیلوں، اس کے بعد کھیلنا چھوڑ دوں گا۔ پھر سوچوں گا کہ میرا تجربہ کس طرح ملک کے کام آ سکتا ہے۔ چاہے پاکستان کرکٹ بورڈ میں آؤں یا نہیں لیکن کوشش یہی ہوگی کہ ضلع ریجن یا ڈپارٹمنٹ، کہیں بھی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر کے مجھے خوشی ہوگی۔'مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر وہ آسٹریلوی دورے میں کامیاب ہوجاتے تب بھی ویسٹ انڈیز میں ان کی سیریز آخری ہوتی۔'میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت پہلے ہی کر لیا تھا۔ میں انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز کے بعد ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن کہا گیا کہ انگلینڈ کے اگلے دورے میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی لہذٰا فیصلہ واپس لیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے بعد فوری طور پر ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے جس پر میں نے اس دورے تک کھیلنے کا ارادہ کر لیا تھا۔ پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی خواہش بھی میرے دل میں تھی۔ ایسا نہیں ہے کہ اگر آسٹریلیا میں کامیاب ہو جاتا تو کھیلتا رہتا۔'مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے کے باوجود ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی جس کی کوئی خاص وجہ انہیں سمجھ میں نہیں آتی لیکن انہوں نے اس کا جواب ہمیشہ اپنی کارکردگی سے دینے کی کوشش کی۔'تنقید تعمیری ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جو مزاج بن گیا ہے اس میں لوگوں کی بے عزتی کی جاتی ہے، انہیں ذلیل کیا جاتا ہے۔ ہمارے چینلز کو اس سے بچنا چاہیے اور اخلاقیات کی حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔'مصباح الحق کہتے ہیں کہ ان کا کھیلنے کا انداز ہمیشہ مار دھاڑ والا رہا لیکن پاکستانی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے اسے تبدیل کرنا پڑا۔'میری کرکٹ کی بنیاد ٹینس اور ٹیپ بال رہی ہے جس میں چوکے چھکوں کی ہی بات ہوتی تھی اور گیند روکنے کا کوئی تصور نہ تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں آنے کے بعد خود کو لمبی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا لیکن جب پاکستانی ٹیم میں چوتھے پانچویں نمبر پر کھیلنا شروع کیا اور ابتدائی دو تین وکٹیں جلد گرتے دیکھیں تو پھر حالات کے مطابق بیٹنگ کرنی پڑی لیکن صرف مجھ پر سست بیٹنگ کا الزام عائد کرنا کسی طور مناسب نہیں۔'مصباح الحق تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کے حق میں ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں اظہر علی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر بھی افسوس ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لورن میں آسمانی بجلی گرنے سے 10بھیڑیں ہلاک
پیر پنچال
بغیر اجازت انشورنس کٹوتی و صارفین کیساتھ مبینہ غیر اخلاقی رویہ بدھل میں جموں و کشمیر بینک برانچ ہیڈ کے خلاف لوگوں کاشدیداحتجاج
پیر پنچال
انڈر 17کھیل مقابلوں میں شاندار کارکردگی | ہائرسیکنڈری اسکول منڈی نے کامیاب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
پیر پنچال
نوشہرہ سب ڈویژن میں پانی کی شدید قلت،لوگ محکمہ کیخلاف سراپا احتجاج شیر مکڑی کے لوگوں نے ایگزیکٹیو انجینئر کے سامنے شکایت درج کروائی
پیر پنچال

Related

سپورٹس

انڈین پریمئر لیگ کا فائنل آج بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی خطاب جیتنے کیلئے میدان میں اُتریں گی

June 2, 2025
سپورٹس

میکسویل کا ونڈے کرکٹ کو خیرباد

June 2, 2025
سپورٹس

اسٹورٹ براڈ جنوبی افریقہ کے کنسلٹنٹ کوچ مقرر

June 2, 2025
سپورٹس

ڈی گوکیش نے عالمی نمبر ایک میگنس کارلسن کو شکست دی

June 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?