Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کشمیریوں کے تئیں ایران کی حمایت خوش آئند وحوصلہ افزاء :گیلانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// حریت(گ)چیرمین سید علی گیلانی نے ایران کے سپریم مذہبی راہنما آیت اللہ خامنہ ای کے کشمیریوں کی حمایت کئے جانے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور دنیا کے تمام انصاف پسند ممالک، اداروں اور بااثر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی مظلوم کشمیری قوم کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں اور اس ریاست میں جاری قتل وغارت گری اور جبروزیادتیوں پر روک لگانے کے لیے اپنا رول ادا کریں۔ انہوں نے ایران کو ایک اسلامی نظریاتی ریاست قرار دیتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ ملک جس طرح سے فلسطینی عوام کی عملی مدد کررہا ہے، اسی طرح وہ آنے والے وقت میں کشمیریوں کی بھی کرے گا اور وہ بین الاقوامی فورموں پر ان کے حقِ خودارادیت کی واگذاری کے حق میں آواز بُلند کرے گا۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ ایران کی انقلابی شخصیت امام خمینیؒ نے بھی اپنے وقت میں کشمیری قوم کی کُھل کر حمایت کی تھی اور جب تک وہ حیات تھے ایران کی کشمیر کے حوالے سے ایک سیٹ پالیسی رہی اور وہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر روا رکھے جارہے مظالم کے خلاف احتجاج بُلند کرتا رہا۔ گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل میں بہت ساری مماثلت پائی جاتی ہے۔ یہ دونوں مسائل پوری اُمّتِ مسلمہ کے مسائل ہیں اور ان کا حل طلب ہونا مسلم دنیا میں جاری بے چینی اور افراتفری کی ایک بڑی وجہ ثابت ہورہا ہے۔ دونوں خطوں میں مسلمانوں کی ایک منصوبہ بند طریقے پر نسل کُشی کی جارہی ہے اور ان کے مذہبی شعائیر اور مقامات کی بے حُرمتی کی جارہی ہے۔ حریت چیرمین نے کہا کہ جب تک یہ دونوں مسائل عوامی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق حل نہیں کئے جاتے، مسلم دنیا میں جاری غیر یقینی اور عدمِ استحکام کی صورتحال جاری رہے گی اور دُنیا کو زیادہ پُرامن بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونا مشکل ہوگا۔ گیلانی نے کہا کہ ان مسائل کے حل میں اسلامی مملکتِ ایران ایک اہم اور راہنمایانہ رول ادا کرسکتا ہے اور وہ ان خطوں میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف رائے عامہ ہموار کرانے میں معاون ومُمّدِ ثابت ہوسکتا ہے۔ گیلانی نے ایران، افغانستان اور پاکستان جیسے برادر مسلم ممالک کو آپسی اور جُزوی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ایک مشترکہ اتحادی فورم بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم نہ صرف خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کا دور شروع کرانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، بلکہ یہ کشمیر، فلسطین اور مسلم ممالک کو درپیش دیگر مسائل کے حل میں بھی ایک اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب آیت اللہ خامنہ ای کی ذات اس سلسلے میں ایک مصالحت کار اور مُرّبی کی حیثیت سے درکار آسکتی ہے اور ان کے بُلند پایہ کردار اور مومنانہ صفات کا بھرپور فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کا دورہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
جموں
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
خطہ چناب
زون رام بن اور بٹوت کو چھوڑ کر رام بن ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے
خطہ چناب
ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشیں | ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب،ایڈوائزری جاری
خطہ چناب

Related

کشمیر

کشمیر میں جدید ذبح خانوں کی تعمیر کا خواب 45سال بعد بھی شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا پرانے ذبح خانے بھی بند ، کئی پر غیر قانونی قبضہ، کئی بار رقومات صرف کرکے منصوبہ ترک کرنا پڑا

July 23, 2025
کشمیر

ہائیڈرو پاور پالیسی 2025 پر غور و خوض وزیر اعلیٰ کا4پاور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور پیشرفت کا جائزہ

July 23, 2025
کشمیر

شمسی توانائی سکیم کا نفاذ محکمہ بجلی کے ملازمین پر کرنیکا حکم محکمہ کی طرف سے سرکیولر جاری، عملے کو فوری آن لائن رجسٹریشن کرنے کی ہدایت

July 23, 2025
کشمیر

بانڈی پورہ میں پولیس کی کارروائی تین مشتبہ ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?