گندوہ//’بھلیسہ میں جنگلات ہفتہ کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دوران جہاں ڈھائی سو قریب پودے لگائے گئے وہیں ایکو فرنڈلی والی بال ٹورنا منٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔محکمہ جنگلات کی جانب سے ایجوکیشنل اینو ائر منٹل سوشل سپورٹس وکلچرل سوسائٹی بھلیسہ وراحت ویلفئر سوسائٹی ،4راشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے سیول ،سیکورٹی فورسز وپولیس انتظامیہ کے آفیسران، علاقہ کے معززین،اسکولی بچوں فٹ کھلاڑیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ایس ڈی ایم گندوہ دل میر چوہدری کی قیادت میں منعقد تقریب میں ایس ڈی پی او سنی گپتا ، رینج آفیسر ظفر اللہ شیخ ، بی ڈی او پرویز نائک کے علاوہ ایجوکیشنل اینوائر منٹل سوسائٹی کے چیرمین محمد ایوب زرگر ، راحت ویلفئر سوسائٹی چیرمین غلام نبی وانی ، سوسائٹی سیکریٹری ورہبر تعلیم ضلع صدر اسحاق رشید ملک ، عمر ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ بھلیسہ چیرمین اشتیاق احمد ، بی جے پی رہنما بلونت سنگھ پریہار ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس دوران رینج آفیسر ظفر اللہ شیخ کی قیادت میں کمپارٹمنٹ 109میں ڈھائی سو نئے پودے لگائے ۔انہوں نے لوگوں ورضا کار تنظیموں پر زور دیا کہ وہ سبز سونے کے بچائومیں اہم رول نبھائیں اور اپنے آس پاس زیادہ سے زیادہ پیر پودے لگائیں۔اس کے بعد ایس ڈی ایم گندوہ نے والی بال ٹورنا منٹ کا افتتاح کرتے ہوئے محکمہ ورضا کار تنظیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جہاں نوجوانون کو کھیل کود کی طرف راغب ہونے کا موقع ملے گا وہیںآپسی بھائی چارہ کو بھی مضبوطی ملے گی۔والی بال ٹورنا منٹ میں کل چودہ ٹیموں نے شرکت کی جس دوران فائنل میچ گواڑی وبھرتی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں گواڑی کی ٹیم نے برتری حاصل کی۔آخر پر سبھی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ایس ڈی ایم گندوہ نے سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ جنگلات کے بچائومیں اہم رول نبھائیں ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کے کٹائوسے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی آتے ہے وہیں انسان کو زندگی گذر بسر کرنے میں بھی کئی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔چیرمین محمد ایوب زرگر نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ ان کی سوسائٹی پچھلے پندرہ برسوں سے رضاکارانہ طور جنگلات کے تحفظ کے لئے کام کررہی ہے اور آج تک سینکڑوں بیداری پروگرام منعقد کرکے ہزاروں کی تعداد میں پیڑ پودے لگا کر گائوں سطح پر جا کر جنگلات کے بچائو کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔انہوں نے سیول سوسائٹی ممبران سے اپیل کی کہ وہ آگے آہیں اور جنگلات کو سر سبز بنائیں۔راحت ویلفئر چیرمین غلام نبی وانی نے اس دن کے حوالہ سے بولتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت بن گئی ہے کہ سماج کا ہر ایک فرد سبز سونے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگائیں تاکہ صاف وستھری زندگی گذر بسر کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا قیام حال ہی میں عمل میں لایا گیا ہے ۔وانی نے انتظامیہ باالخصوص محکمہ جنگلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رینج آفیسر بھلیسہ کی ستائش کی۔تقریب سے اسحا ق رشید ملک ، شبیر احمد شیخ ، فردوس کھانڈے وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔آخر پر رینج آفیسر نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے سبھی مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ اس طرح کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول نبھائیں گے۔