Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

پانی اوربجلی بحران :بھورکیمپ ،بشناہ اورراج باغ کٹھوعہ کے لوگوں کااحتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 11, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//صوبہ جموں کے مختلف اضلاع وجموں شہر کے مختلف علاقوں میں شدت کے گرمی کے دنوں میں بجلی کے بحران کی وجہ سے لوگوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔
بشناہ 
اس سلسلے میں بشناہ کے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے معاملے کولے کر مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی براہمناں سڑک کوآمدورفت کیلئے بندکیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کرکے علاقے میں بجلی سپلائی بحال کرنے کامطالبہ کیا۔اس موقعہ پر مظاہرین نے الزام لگایاکہ گذشتہ کچھ دنوں سے بشناہ میں بجلی بندہے جس کی وجہ سے شدت کی گرمی میں لوگوں کاجینادوبھرہوگیاہے لیکن محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی سپلائی کوبحال کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بجلی اکثررات کے وقت بندکی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں اوروہ دن کوبھی کام نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرروز محکمہ بجلی کے خلاف کہیں نہ کہیں احتجاج ہوتاہے لیکن ریاستی نائب وزیراعلیٰ اور وزیربجلی ڈاکٹرنرمل سنگھ غفلت کی نیندمیں سوئے ہوئے ہیں۔مظاہرین نے کہاکہ ڈاکٹرنرمل سنگھ ودیگروزراء ٹھنڈے اے سی کمروں میں آرام فرمارہے ہیں اورعوام گرمی جھیلنے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکاران کوکئی دنوں سے بتایاجارہاہے لیکن وہ ایک دن بہانہ لگاتے ہیں کہ ارکان کمپنی کے لوگ پول وتاریں لگارہے ہیں اورجب دوسرے روزپوچھاجاتاہے تووہ کوئی دوسرابہانہ لگاتے ہیں جوکہ افسوس کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی کے اہلکاران باربار بجلی کی کٹوتی کرتے ہیں ۔انہوں نے ایم ایل اے بشناہ پر غیرسنجیدگی برتنے کابھی الزام لگایا۔انہوں نے انتظامیہ سے فوری طورپربجلی سپلائی بحال کرنے کامطالبہ کیا۔
بھورکیمپ
بجلی اور پینے کے پانی کی کمی کو لیکر بھور کیمپ، بھور پنڈ  اور بھور کلیاں کے کے لوگوں نے بطور احتجاج کرن باغ کے مقام پر دھرنا دے کر آرایس پورہ۔جموںشاہراہ پر قریباچار گھنٹے تک گاڑیوں کی آمد رفت بند رکھی۔مظاہرین نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے ۔ ان علاقوں  کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں بجلیزیادہ تر بند ہی رہتی ہے جس کے نتیجہ میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔اور گرمیوں کے اس موسم میں ان کی زندگی کسی عذاب سے کم نہیں۔ سابق وزیر  و کانگرس کے لیڈرنے بھی اس موقعہ پر مظاہرین کی حمایت میں آئے اور کہا کہ پی ڈی پی ۔بی جے پی ریاستی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر نے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں۔مظاہرین نے ریاستی سرکار اور جموں خطہ کے ممبران اسمبلی اور ممبران قانون سازکونسل کے خلاف زور دار احتجاج اور نعرے بازی کی۔
کٹھوعہ
علاوہ ازیں کٹھوعہ ضلع کے راج باغ علاقہ میں لوگوں نے بجلی اورپانی کی عدم دستیابی اوربجلی کی باربارکٹوتی کے معاملے کو لے کر محکمہ بجلی اورپی ایچ ای کیخلاف زوردارنعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق راج باغ علاقہ کے لوگ سوموارصبح جموں ۔پٹھانکوٹ ہائی وے پرجمع ہوئے جہاں پرانہوں نے پانی اوربجلی کی عدم دستیابی کے معاملے کولے کرانتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔اس مظاہرے کی وجہ سے لگ بھگ تین گھنٹوں تک آمدورفت بھی مسدودرہا۔اس موقعہ پر مظاہرین نے الزام لگایاکہ شدت کی گرمی کے موسم میں بھی محکمہ پی ایچ ای اور بجلی کے اہلکاران اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ کاٹرانسفارمر جلے ہوئے دس دن گذرچکے ہیں لیکن ابھی تک محکمہ نے نہ اس کی مرمت کرائی اورنہ ہی کوئی متباد ل انتظامات کئے جوکہ لوگوں کے ساتھ سراسرناانصافی ہے۔ بعدازاں محکمہ بجلی کے عہدیداران موقعہ پرپہنچے اور سراپااحتجاج لوگوں کویقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ٹرانسفارمروں کی مرمت کرکے بجلی سپلائی بحال کی جائے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?