Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

شاندار کامیابی کی بدولت اے ٹی پی رینکنگ میںفیڈرر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی/ریکارڈ آٹھواں ومبلڈن اور 19 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اپنی اس شاندار کامیابی کی بدولت پیر کو جاری تازہ اے ٹی پی رینکنگ میں دو مقام کی چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔فیڈرر نے اس کے ساتھ ہی نومبر میں لندن میں ہونے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کیلئے ریکارڈ 15 ویں بار کوالیفائی کر لیا ہے ۔فیڈرر نے کروشیا کے مارن سلچ کو مسلسل تین سیٹ میں شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس خطاب سے وہ 15 اگست 2016 کے بعد پہلی بار ٹاپ تین میں لوٹ آئے ہیں۔یہ اس سیزن کا ان کا پانچواں خطاب اور 19 واں گرینڈ سلیم خطاب تھا جس کی بدولت انہوں نے اس سال کا اختتام نمبر ایک کے طور پر کرنے کے اپنے امکانات روشن کرلئے ہیں۔اس دوران اے ٹی پی نے اعلان کیا کہ فیڈرر نے 12 سے 19 نومبر تک لندن میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلس کیلئے ریکارڈ 15 ویں بار کوالیفائی کر لیا ہے ۔فیڈرر 11 مہینوں میں پہلی بار سرفہرست تین کھلاڑیوں میں شامل ہوئے ہیں۔فیڈرر گزشتہ سال 22 اگست کو تیسرے سے چوتھے نمبر پر پھسسل گئے تھے اور پھر چوٹ کی وجہ سے باقی سیزن میں نہیں کھیل پائے تھے جس سے ان کی رینکنگ گر کر 17 تک پہنچ گئی تھی۔ لیکن جنوری میں آسٹریلین اوپن جیت کر وہ ٹاپ ٹین میں لوٹ آئے تھے ۔کلے کورٹ سیزن سے ہٹنے کی وجہ سے وہ چوتھے سے پانچویں مقام پر کھسک گئے تھے ۔لیکن 19 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے بعد وہ اب تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سوئس ماسٹر فیڈرر اب دوسرے مقام پر موجود اسپین کے رافیل نڈال سے 920 پوائنٹس دور اور نمبر ایک کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے سے 1205 پوائنٹس دور ہیں۔مرے کے پاس باقی سیزن میں نمبر ایک جگہ بچانے کا کم ہی موقع رہے گا کیونکہ ومبلڈن کے بعد انہیں 5460 پوائنٹس کا دفاع کرنا ہے جبکہ نڈال کو 370 پوائنٹس بچانے ہیں۔فیڈرر کو باقی سیزن میں کوئی پوائنٹس نہیں بچانے ہیں۔سب سے زیادہ 302 ہفتے نمبر ایک پر رہنے کا ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے فیڈرر آخری بار نومبر 2012 کے پہلے ہفتے میں نمبر ایک رہے تھے ۔سلچ اگر خطاب جیتتے تو وہ پہلی بار ٹاپ پانچ میں پہنچ جاتے ۔لیکن تازہ رینکنگ میں وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔مرے کے 7750 پوائنٹس ہیں جبکہ نڈال کے 7465 پوائنٹس ہیں۔جوکووچ 6325 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ اسٹنسلاس واورنکا دو مقام گر کر پانچویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔خاتون چمپئن بنیں اسپین کی گربان مگروجا نے 10 مقام کی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا دو مقام کی بہتری کے ساتھ نمبر ایک بن گئی ہیں جبکہ جرمنی کی انجلک کربر دو مقام گر کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔رومانیہ کی سمونا ہالیپ کا دوسرا مقام برقرار ہے ۔فائنل میں ہاری امریکہ کی وینس ولیمز دو مقام کی بہتری کے ساتھ ٹاپ 10 میں واپس آئی ہیں اور اب وہ نویں نمبر پر ہیں۔سیمی فائنل میں ہارنے والی برطانیہ کی جوھانا کونٹا تین مقام کی بہتری کے ساتھ اب چوتھے نمبر پر آ گئی ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ امڈ پڑے قربانی کے جانوروں کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں بھی تیزی، منڈی میں گہما گہمی عروج پر
پیر پنچال
ڈی سی اور ایس ایس پی راجوری نے مرکزی عیدگاہ کا دورہ کیا
پیر پنچال
عید سے قبل پونچھ میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی کا جائزہ لیا گیا
پیر پنچال
ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج نے ایچ ایس تھنہ میں عوامی دربارلگایا عام لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا ،مو قعہ پر ہی کئی مسائل کا ازالہ کیاگیا
پیر پنچال

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?