Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

مسجد اقصیٰ نمازیوں کیلئے کھول دی گئی، مسلمانوں کا داخلے سے انکار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
یروشلم// مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے عائد کردہ نئے سیکیورٹی اقدامات کو فلسطینی مسلمانوں نے مسترد کرتے ہوئے مسجد میں داخلے سے انکار کردیا۔یاد رہے کہ 14 جولائی کو مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ سے قبل فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو قتل کردیا تھا۔واقعے کے حوالے سے اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ تینوں فلسطینیوں نے باب الاسباط سے نکل کر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر فائرنگ کی تھی، جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس حملے کے فوراً بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی تالا بندی کرتے ہوئے تاریخی شہر القدس کی مکمل ناکہ بندی کردی تھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اتوار (16 جولائی) کو اسرائیلی حکام نے کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کرنے کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا تاہم فلسطینی مسلمانوں نے نئے سیکیورٹی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے مسجد میں داخلے سے انکار کردیا۔گذشتہ روز یروشلم میں حرم الشریف کمپاؤنڈ میں مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور 'اللہ اکبر' کے نعرے لگائے۔مسجد اقصیٰ سے ظہر کی اذان کے بعد نمازیوں کی بڑی تعداد نے سیکیورٹی اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسجد سے باہر نماز ادا کی۔مسجد کے ڈائریکٹر شیخ عمر قصوانی نے رپورٹرز کو بتایا کہ 'ہم اسرائیلی حکومت کی عائد کردہ تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہیں، ہم اس دھاتی جانچ کے عمل (واک تھرو گیٹس) سے گزر کر مسجد میں داخل نہیں ہوں گے'۔52 سالہ فلسطینی شہری وحیب لفطاوی کا کہنا تھا کہ 'عبادت گاہ اور مسجد کے سامنے ایسی چیزوں کو نصب نہیں کیا جانا چاہیے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں ورنہ یہ اسٹیٹس کو بن جائے گا'۔واضح رہے کہ جمعے کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کو بند کرنا سیکیورٹی چیکنگ کے لیے ضروری ہے۔بعد ازاں پولیس نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ مسجد کے مرکزی کمپاؤنڈ تک جانے والے دو دروازے واک تھرو گیٹس نصب کیے جانے کے بعد کھولے جارہے ہیں۔پیرس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ان سیکیورٹی اقدمات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اعلیٰ سیکیورٹی قیادت سے بات چیت کے دوران میں نے انہیں واک تھرو گیٹس نصب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور جلد ہی مسجد کے باہر موجود کھمبوں پر کیمروں کی تنصیب کا آغاز کردیا جائے گا'۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی مسجد کے احاطے کی سیکیورٹی میں تبدیلی کی پیشکش تنازعات کا سبب بن چکی ہے۔مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسری مقدس ترین جگہ ہے، تاہم یہودی بھی اس سے عقیدت رکھتے ہیں، یہ مقدس جگہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کا باعث رہی ہے اور یہاں پرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں۔اگرچہ یہودی یہاں آسکتے ہیں تاہم انھیں مسجد کے احاطے میں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد

June 6, 2025
بین الاقوامی

عرب ممالک میںفلسطین کےلئے دعائیں

June 6, 2025
بین الاقوامی

بمباری کے بیچ عید نماز ۔11 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?