Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

پریس کونسل آف انڈیا کی سب کمیٹی کی گورنراور ذوالفقار سے ملاقات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 19, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//جموں//پریس کونسل آف انڈیا کی سب کمیٹی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ سب کمیٹی میں ایس این سنہا کنونیئر، سی کے نائیک اور ڈاکٹر سمن گپتا شامل ہیں۔پی سی آئی ارکان جو اِن دنوںر یاست کے ایک ہفتہ کے دورے پر ہیں، نے گورنر کے ساتھ پرنٹ میڈیا کے رول سے جڑے معاملات اور ریاست میں شائع ہونے والے اخبارات کے کام کاج کے حوالے سے امور کو بھی زیر بحث لایا۔علاو ہ ازیںپریس کونسل آف انڈیا کی سب کمیٹی نے آج یہاں وزیر اطلاعات چوہدری ذوالفقار علی کے ساتھ ملاقات کی۔  کمیٹی نے وزیر کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران کمیٹی کے ممبران نے ریاست میں میڈیا کو درپیش مختلف معاملات بشمول اشتہاری پالیسی، صحافیوں کے لئے بہبودی فنڈ، پریس کلب کے قیام اور ایکریڈیٹیشن پالیسی کے بارے میں وزیر سے تبادلہ خیال کیا۔ممبران نے وزیر کو مطلع کیا کہ انہوں نے جاری دورے کے دوران مختلف صحافی انجمنوں کے ساتھ وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں سے اکثر صحافیوں نے محکمہ اطلاعات کی طرف سے وضع کی گئی نئی اشتہاری پالیسی اور دیگر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ممبران نے صحافیوں کے لئے بہبودی سکیموں اور میڈیا و سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین بہتر تال میل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ممبران نے ایکریڈیٹیشن کے حوالے سے تجاویز کے علاوہ میڈیا اور سرکار کے مابین اعتماد کے حوالے سے بھی کئی اقدامات تجویز کئے۔ممبران کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر نے ان پر غور کرنے کی یقین دہانی دی۔وزیر موصوف نے ممبران کو ریاست جموں وکشمیر کو قومی میڈیا میں مثبت انداز میں پیش کرنے کے لئے مدد دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست22 اضلاع پر مشتمل ہے جہاں روزانہ مثبت واقعات رونما ہوتے ہیں البتہ قومی میڈیا کا ایک مخصوص حلقہ ریاست کو منفی انداز میں پیش کرتا ہے۔وزیر نے کہا کہ ریاست کی منفی تشہیر سے سیاحتی صنعت کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجہ میں جموں وکشمیر کی معیشت بھی متاثر ہوتی ہے۔کمیٹی کے ممبران کی طرف سے اُبھارے گئے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے ایک ایڈوائزری جاری کی تا کہ پابندیوں کے دوران صحافیوں کے شناختی کارڈ کرفیو پاس تصور کئے جائیں۔سوشل میڈیا پر بعض اوقات سرکار کی طرف سے لگائی جانے والی پابندی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت کو میڈیا پر پابندی لگانے میں کوئی خوشی نہیں ہوتی البتہ ریاستی عوام کا تحفظ سرکار کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر نے کہا کہ چند شر پسند عناصر ریاست کے خرمن امن کو بگاڑنے پر تُلے ہوئے ہیں اور وہ اکثر اوقات افواہیں پھیلاتے ہیں۔ایسی خبروں سے جان و مال کو خطرہ لاحق رہتا ہے اس لئے سرکار کو مجبوراً بعض اوقات سوشل میڈیا پر پابندی لگانی پڑتی ہے البتہ براڈ بینڈ خدمات کو کبھی معطل نہیں کیا جاتا۔اس بات کو یقینی بنانے کہ صحافیوں کو اپنی ڈیوٹی انجام دیتے وقت انٹر نیٹ خدمات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر نے متعلقین کو محکمہ کے دفتر کے ارد گرد میڈیا فیسلی ٹیشن سینٹر کے قیام کے لئے منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔سب کمیٹی میں ایس این سنہا کنونیئر، سی کے نائیک اور ڈاکٹر سمن گپتا شامل ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?