Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ درجہ بندی جاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
دبئی//آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی نئی رینکنگ کے بعد پاکستان کے اظہر علی کی 2 درجہ ترقی ہو گئی ہے جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوانٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے بعد پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بیٹنگ میں پاکستان کے اظہر علی کی گھر بیٹھے 2 درجہ ترقی ہو گئی ہے اور وہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوانٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔بیٹنگ کی پہلی 5 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سٹیو سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، جوئے روٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اظہر علی اور ڈیوڈ وارنر 2,2 درجے بہتری کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں، کوانٹن ڈی کاک 2 درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں، جونی بیئراسٹو 3 درجہ آگے آتے ہوئے 9 ویں اور ہاشم آملہ 3 درجہ تنزلی کے ساتھ ٹاپ 10 سے اخراج کے دہانے پر آ گئے ہیں۔بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، یاسر شاہ 14 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارتی سپنر رویندرا جدیجا بدستور بولرز میں سرفہرست ہیں جبکہ ان کے ساتھی روی چندرن ایشون نے رنگنا ہیراتھ کو ایک درجہ پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے، جیمز اینڈرسن نے جوش ہیزل ووڈ کی جگہ چوتھی پوزیشن سنبھالی ہے، کاگیسو ربادا بدستور چھٹے، ڈیل سٹین ایک درجہ بہتری کیساتھ 7 ویں، سٹورٹ براڈ 2 درجہ پیچھے جاتے ہوئے 8 ویں جبکہ ورنن فلینڈر اور نیل ویگنر بدستور 9 ویں اور 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل رائونڈرز کی پہلی چار پوزیشنز میں تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس ایک درجہ بہتری کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ادھر آف اسپنر روی چندرن اشون نے ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے جبکہ رویندر جڈیجہ اپنے نمبر ایک مقام پر بنے ہوئے ہیں۔گالے ٹیسٹ میں ہندستان کی 304 رنز کی ریکارڈ فتح میں اپنے بہترین 190 رن بنانے والے اوپنر شکھر دھون نے 21 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر 39 واں مقام حاصل کر لیا۔ہندستان نے سری لنکا سے گالے میں پہلا ٹیسٹ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ہندوستان کو اس کارکردگی کا آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ ملا ہے ۔لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ بولنگ رینکنگ میں سب سے اوپر بنے ہوئے ہیں لیکن انہیں ایک ریٹنگ پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے اور وہ 897 پوائنٹس پر آ گئے ہیں۔اشون کو سری لنکا کے لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات کی ناقص کارکردگی کا فائدہ ملا اور وہ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ۔اگرچہ اشون کے درجہ بندی پوائنٹس میں 16 پوائنٹس کی کمی آئی ہے اور ان کے 845 پوائنٹس ہیں۔ہرات تیسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔انہیں 36 پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے ۔ہرات چوٹ کی وجہ سے دوسری اننگز میں بلے بازی بھی نہیں کر پائے تھے ۔بلے بازی میں ہندستان کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے چتیشور پجارا اور دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے کپتان وراٹ کوہلی کا بالترتیب چوتھا اور پانچواں مقام برقرار ہے ۔پجارا کو جہاں 20 پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے وہیں وراٹ کو آٹھ پوائنٹس کا فائدہ ہوا۔پجارا ابھی 866 کی اپنی بہترین درجہ بندی پر پہنچ گئے ہیں۔وراٹ کے 826 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔درجہ بندی میں سب سے زیادہ اچھال شکھر دھون کو ملا جنہوں نے ہندستان کی پہلی اننگز میں 190 رن کی اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی اور مین آف دی میچ بھی بنے تھے ۔شکھر 21مقام کی اچھال کے ساتھ 39 ویں نمبر پر پہنچے ہیں اور ان کے 559 درجہ بندی پوائنٹ ہو گئے ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ، انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سرفہرست تین مقامات پر بنے ہوئے ہیں۔بولنگ رینکنگ کے تین سرفہرست مقامات پر تین اسپنروں کا قبضہ ہے ۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سری لنکا کے ہرات کے ساتھ مشترکہ تیسرے مقام پر ہیں۔ہندستان کے دیگر گیند بازوں میں محمد سمیع ایک جگہ سدھارکر کے مشترکہ 24 ویں سے 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ امیش یادو 22 ویں مقام سے کھسک کر 25 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آل راؤنڈر رینکنگ میں چوٹی پر قائم ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?