سرینگر// گورنمنٹ منی ہائوسنگ کالونی چھانہ پورہ میں گذشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ بتایا کہ کالونی میں پینے کے پانی کی اس قدر قلت ہے کہ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرمی کے اس موسم میں پانی کی سپلائی متاثر رہنے سے وہ کافی پریشان ہوگئے ہیں اور دکانوں سے بوتل بند پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔لوگوںنے پی ایچ ای کے وزیر شیام لال چودھری اور متعلقہ ممبر اسمبلی سید الطاف بخاری سے اپیل کی کہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کریں اور عوام کو اس تکلیف سے نجات دلائیں۔