Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تلخ و شیریں

واہ رے سیاست!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 8, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
کچھ عرصہ سے کشمیر کی سرزمین پر خون آشام نحوستوں کا سایہ متواتر دراز سے دراز سے درازتر ہورہاہے ۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب یہاں کشت وخون کا کوئی دل دہلانے والاواقعہ رونما نہیں ہوتا ۔ مسلح جھڑپیں، عوامی مظاہرے اور پھر مظاہرین پر گولیوں اور چھروں کی بارشیں، عوام کی مارپیٹ ، آزادی پسندوں کی گرفتاریاں اور طرح طرح کے دوسرے مظالم دیکھ کر ہر باشعور انسان کلیجہ کو منہ کو آتا ہے ۔ میری نگاہ میں غالباً یہی مسئلہ کشمیر کا وہ’’ حل‘‘ ہے جس کے لئے ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے تین ماہ کا وقفہ مانگا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بیچ ہمارے طالع آزما لیڈر اور حکمران کیا کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں ۔ پی ڈی پی سے گلہ ہی نہیں کہ وہ زخموں کامرہم اور گولی نہیں بولی کے بالکل اُلٹ جارہی ہے کیونکہ اس کی شہ رگ جن سنگھ کے ہاتھ میں ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ مرکز کو صلاح دے گئے کہ بھاجپا پی ڈی پی سے رشتہ توڑدے کیونکہ بقول ان کے یہ پارٹی حریت سے ملی بھگت کر رہی ہے ، اور یہ کہ اس کے بیانات حریت (گ ) سے مماثلت رکھتے ہیں ۔ قبل ا زیں ڈاکٹر صاحب حریت کو علی الاعلان اپنی غیر مشروط حمایت دے گئے ، اسے تحریک ِآزادی زوروشور سے چلانے کا مشورہ دیا ، اپنے حامیوں کو ہدایت دی کہ تحریک میں جوق درجوق شامل ہوجاؤ، ناراض کشمیری نوجوانوں کی ایجی ٹیشن بشمول عسکریت پسند ی کو حق بجانب کہا،انہیں قوم کا ہیرو جتلایا ۔اب دلی میں ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے بعد قائد ثانی پھر اپنی وضع پر آگئے ہیںکہ عوامی جذبات کے بالکل برعکس ابو دجانہ کو جان بحق کر نے والے فورسز کوشاباشیاںدے رہے ہیں اور کشمیر کی خصوصی پوزیشن کوبچانے کی دہائیاں دے رہے ہیں ۔ حالانکہ تاریخ کا کڑوا سچ یہ ہے کہ لینڈگرانٹس بل سے لے کر این ایچ پی سی ، پی ایس اے ، پوٹا اور این آئی اے تک این سی کی ہی دین ہے جس نے کشمیر کی خودمختاری یعنی دفعہ ۳۷۰؍ کے پرخچے اڑادئے۔ کیا پتہ کل قائد ثانی اور کیا کیا گل افشانیاں فرمائیں گے ۔یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟ تاریخ گواہ ہے کہ اہل کشمیر نے ایسے لیڈروں اور حاکموں کو دیکھا  ہی نہیںجنہوں نے قوم کو لوٹنے اور اس کا جذباتی استحصال کر نے کی بجائے کبھی ایک بار کشمیر کی بھلائی اور بہتری کے لئے اپنے دل اور دماغ کی توانائیاں صرف کی ہوں۔ ہم نے قائد اعظم جیسا بے لوث رہنما ، گاندھی جیسا بے نفس نیتا ، واجپائی جیسا قوم پرست پردھان منتری ، اڈوانی جیسا ایک ہی موقف پر قائم رہنے والا شخص اپنی صفوں میں دیکھا ہی نہیں۔ لیڈروں کی بھیڑ میں کیا آج بھی کوئی لیڈر ہے جس کے خلوص ودیانت اور ثابت قدمی پر ہم آنکھ بند کر کے اعتماد واعتبار کرسکیں ؟ 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تلخ و شیریں

ضمیر کوجوصحیح لگے وہی تیرا فرض ہے! تلخ و شریں

December 20, 2024
تلخ و شیریں

آہ ! پروفیسر عبدالواحد قریشی یادیں

November 22, 2024
تلخ و شیریں

آہ ! پروفیسر عبدالغنی مدہوش تعلیمی اُفق کا درخشندہ ستارہ غروب

February 27, 2024
تلخ و شیریں

مدہوش ؔحقیقت پرست اور اعتدال پسند شخص تھے

February 27, 2024

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?