جموں// جیکفیڈ JAKFEDکے وائس چیئر پرسن منیش شرما کی صدارت میں آج یہاںجموں و کشمیر کواپریٹوسپلائز اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس ادارے کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔کارپوریشن کی کارکردگی پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے جس کی بدولت اس ادارے کے کام کاج میں مزید بہتری آئی گی۔دریں اثنا ملازموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے بلاکوں میں اشیا ء کی فروخت میں اضافہ کریںاور اس سلسلے میں رپورٹس مرتب کر کے ہیڈ آفس کو روانہ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اس ادارے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے میں مدد ملے گی۔وائس چیئر مین نے کہا کہ ادارہ کے ملازموں کی بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔