جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ایم راجو کی ہدایات پرکارپوریشن کی جانب سے شروع کی گئی ناجائز تجاوزات مخالف مہم برابر جاری ہے ۔اس مہم کے دوران غیرقانونی طور سے لگائی گئی ریہڑھیوں اور پھڑیوں کوہٹایاجارہاہے تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔جمعرات کے روز ایس ایس پی ٹریفک جموں نیشانتھال ،اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) جے ایم سی میناکشی کول کی موجودگی اور جوائنٹ کمشنر(اے)راجیش شرما کی نگرانی میں مہم عمل میں لائی گئی ۔اس مہم کے دوران ستواری، ڈگیانہ اورگنگیال وغیرہ علاقوں سے متعددغیرقانونی طورپرلگائی گئی ریہڑھیوں اورپھڑیوں کو ضبط کیاگیا۔ جموں میونسپل کارپوریشن ٹیم نے دکاندار وں سے ایک بار پھراپیل کی ہے کہ وہ اپنی اشیاء کو دکانوں کے اندر ہی رکھیں اورریہڑھیاں لگانے والوں سے کہاگیا ہے کہ اس مقصد کے لئے منتخب کی گئی جگہوں پر ہی ریڑھیاں لگائیں اوراس مقصد کیلئے جے ایم سی سے لائسنس حاصل کرناضروری ہے۔