واشنگٹن // امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین کم درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق انھیں شمالی کوریا کے صوبے گانگون سے داغا گیا اور وہ تقریباً 250 کلو میٹر تک اڑے۔گذشتہ ماہ ایک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی علاقے گوام پر میزائل حملہ کرے گا۔تاہم امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ داغے جانے والے میزائل گوام یا امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے۔شمالی کوریا اکثر اس وقت میزائل داغتا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ مل کر فوجی مشقیں کرتے ہیں۔ہزاروں امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کا بڑا حصہ کمپیوٹر سمولیٹند مشقوں پر مشتمل ہے۔امریکی فوج کے کمانڈر ڈیو بینہیم نے کہا: 'پہلا اور تیسرا میزائل پرواز کے دوران ناکارہ ہو گیا جبکہ دوسرا میزائل بظاہر اڑتے ہی پھٹ گیا۔انھوں نے کہا کہ یہ میزائل 30 منٹ کے اندر اندر داغے گئے۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے کہا: 'فوج شمال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ مزید اشتعال انگیزی سے نمٹا جا سکے۔اس سے پہلے جنوبی کوریا کی فوج نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے آج صبح کانگوون صوبے کے مشرقی ساحل سے کم فاصلے کے کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ میزائل نے سمندر میں شمال مغربی سمت میں تقریبا 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ۔جنوبی کوریائی خبررساں ایجنسی یوناہیپ نے پہلے ہی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کا امکان ظاہر کیا تھا۔ وہیں جاپانی براڈکاسٹر این ایچ کے مطابق میزائل سے جاپانی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔رائٹر