مکہ مکرمہ//سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تمام اسپتالوں میں عازمین حج کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج میں اب تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی سیکڑوں سرجریاں کی گئی ہیں۔ ان میں دل کے 102 آپریشن، اوپن ہارٹ سرجری کے 6، گردوں کے 752، آنکھوں کے 32 اور دیگر متفرق 259 سرجریاں کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق وزارت صحت کے مطابق عازمین حج کے لیے اسپتالوں میں قائم کردہ ہنگامی مراکز میں 9935 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے مدینہ منور اور مکہ مکرمہ میں ڈسپنسریوں میں معائنہ کرانے والوں کی تعداد 14126 جب کہ بڑے مراکز میں 11994 عازمین حج کی چیکنگ کی گئی۔حج کے موقع پر حجاج کرام کے ساتھ ساتھ 100 چھوٹی ایمبولینسوں کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ 80 بڑی ایمبولینسیں بھی عازمین حج کے لیے مختص کی گئی ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عازمین حج کی طبی مراکز تک رسائی میں مدد کریں گی۔ وزارت صحت کی جانب سے حج کے دوران 29 ہزار اہلکار اور رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ دریں اثناء حرم پاک ،منی ،مذدلفہ اور میدان عرفات کے توسیع کے بعد لاکھوں کی تعداد میں مزید حاجیوں کو اپنے رسومات آسانی سے اداکرسکتے ہیں۔ سعودی حکمران پچھلے کئی داہائیوں سے حرم پاک اور مدینہ منورہ کی توسیع کررہے ہیں۔ اور حال ہی میں خانہ کعبہ کے اندر جوتوسیع کی گئی ہے اس کے بعد وہا ں پر 16لاکھ زائرین عبادت کرسکتے ہیں۔ خانہ کعبہ کو مزید 14لاکھ اسکوائر میٹر کی جگہ کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس میں داخل ہونے کے 78نئے گیٹ بنا ئے گئے۔ ضیعف اور بڑھے زائرین کے لئے 680اسکیلٹر لگائے جب کہ سینکڑوں بیت الخلاء کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ وزارت ثقافت اور اطلاعات کے ایک اعلی افسر عبدالخالق ا لزہرانی نے کہا کہ جمعرات کے پل کی بھی توسیع کی گئی ۔ اب اسے چار منزلہ بنا یا گیا اور 40لاکھ حاجی رمی کے فرض آسانی سے انجام دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ منی اور مزدلفہ میں زائرین کے رہائش کے بھی اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔ زائرین کو مزدالفہ سے منی پہنچانے کے لئے ریل ٹرانسپورٹ کا بھی معقول انتظام ہے اس سال 18لاکھ کے قریب بیرونی ملکوں کے عازمین حج فریضہ ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے بھی لاکھوں زائرین کو یہ سعادت حاصل ہوگی ۔