سیول//امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا پر سخت پابندی عائد کرنے پر کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔شمالی کوریا کے آج صبح اپنی راجدھانی پیونگ یانگ میں مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف علی الصبح میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق ہوا۔ یہ میزائل جاپان کے اوپر سے ہوکر گزری۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر ڈبلیو ہا¶س کے ترجمان یونگ چان نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ شمالی کوریاکی طرف سے آج میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد جنوبی کوریا ئی جنگی طیاروں نے بمبارہی کی مشق کی۔جنوبی کوریا کے یون ہاپ نیوز ایجنسی نے صدارتی دفتر کے ایک دوسرے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج کوریائی جزیرے میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے ۔رائٹر۔