Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ادبی کُنج جموں کے زیر اہتمام ایک خصوصی شعری ورکشاپ نِشست

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
  جموںّ//نوجوان اور اُبھرتے ہوئے شعراء اور ادباء کی تربیّت اور حوصلہ افزائی کیلئے ایک طویل مُدّت سے سرگرم عمل سرکردہ کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموّں‘ کے زیر اہتمام گذشتہ روزاِس کے ادبی مرکز کِڈذی پری سکوُل تالاب تِلّو میں ایک شعری نِشست نُما خصوصی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ جِس میں نئے اور پُرانے اُدباء اور شعرا کی خاصی تعداد میں شرکت ہوئی۔اِِس شعری ورکشاپ نِشست کی صدارت کے فرائض جانے مانے دانشور ادیٖب و شاعر ڈاکٹر رتن سہگل نے ادا کِئے۔ جبکہ معروُف گلو کار کمپوزرو شاعرچمن سگوچؔ مہمانِ خصوصی تھے۔ نِظامت کے فرائض اودھمپور سے تشریف لائے تنظیم کے سیکرٹری اشوک منطقؔ نے ادا کئے۔نِشِست کے آغاز میں تنظیم کے چیئرمین آرشؔ اوم دلموترہ نے صدرِ تنظیم شام طالبؔ کی صحت یابی پر اپنی اور تنظیم کی طرف سے اُنھیں مُبارک باد پیش کی اور اُن کی بہتر صحت کیلئے دُعا کی ۔ اِس شعری ورکشاپ نِشست میں ادبی کُنج جموں کے دو جواں سال شعراء شمسؔ راجن اور توصیف رضاؔ نے اپنی درج ذیل غزلیں پیش کیٖں۔’بے زبانی بھی کیا قیامت ہے…اب تُمہیں پیار کی ضرورت ہے(شمس راجن) ۔’ہوا اُس کا پتہ نہیں دیتی… دُعا بھی اب شفا نہیں دیتی ‘ (توصیٖف رضاؔ)۔ اِن غزلیات کی روشنی میں ادبی کُنج جموں کے سینئر ممبران نے اسلوُبِ غزل کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے اِن نوجوان شعراء کو مُفیٖد و کارآمد مشورے دِئے اور مختلف اوران کی جانکاری بھی دی۔اِس کے بعد اِس ماہ کے طرح مِصرع ’ خُدا ہر ایک کو اپنا پتہ نہیں دیتا‘  پر شعرا حضرات نے اپنی طرحی غزلیں بھی پیش کیٖں۔ اِس شعری  دور کا تیسرا حِصہ بھی ایک کھُلا شعری دوَر تھا۔ جِس میں شعراء حضرات نے مختلف زبانوں میں اپنا کلام پیش کِیا ۔ جبکہ گلو کار ویدؔ اُپل نے پنجابی گیِت ’ مرجانی پیٖڑ نال پیار مینوں ہو گیا‘ اور چمن سگوچ نے ایک ہندی گیٖت ’ تُجھ بِن مورا جِیا را نہ لاگے‘ گا کر ناظرین پر ایک وجد طاری کر دِیا۔ اِس موقعہ پر شام طالبؔ کی تازہ غزل کا مطلع تھا ’میں تُمہارے عِشق کی جاگیر ہوں، خوبصورت وادیء کشمیر ہوں‘۔ جبکہ آرشؔ اوم دلموترہ نے حب الوطنی سے لبریز اپنے چند ڈوگری قطعے ’ چنگا اوہ اِنسان ایں جو اِنسانیں دی پنچھان کریَ ، اِنسانی ہمدردی رکھّے نیکی دا سنمان کریَ‘  وغیرہ پیش کئے۔اِس شعری دوَر کے دیگرشعراء کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں؛  فوزیہ مُغل ضِیاؔ، ایم ایس وفاؔ ، ڈاکٹر رتن سہگلؔ ، سنجیو کُمار، ۔ ایس کے گپتا، راجیو کمار، اشوک منطق، کے آر سلگوترہ، اور ونود کاتب ۔نِشست کا اِختتام چیئرمین آرشؔ دلموترہ  کی طرف سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریک سے ہُوا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے
تازہ ترین
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

اکھرال رام بن میں سرشام المناک سڑک حادثہ | ٹاٹا سومو 7سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،4مسافرلقمہ اجل،2شدید زخمی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?