Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی،’میانمار میں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کی فوری ضرورت‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 9, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 اقوام متحدہ// اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں دو ہفتے قبل شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے اب تک 2,70,000 روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔اقوامِ متحدہ کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات تک بنگلہ دیش پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 1,64,000 تھی۔خاتون ترجمان کا ان اعداد و شمار کو 'بہت خطرناک' قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میانمار میں صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت تھی۔میانمار سے بھاگنے والے افراد کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے ان کے گھروں کو جلایا اور ان پر حملے کر رہی ہے۔تشدد کی یہ لہر 25 اگست کو اس وقت شروع ہوئی جب روہنگیا کے شدت پسندوں نے شمالی ریاست رخائن میں پولیس چوکیوں پر حملے کر متعدد پولیس اہلکاروں کو مار ڈالا۔ اس کے بعد میانمار کی فوج نے روہنگیا کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔روہنگیا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج اور بدھ مت کے پیروکاروں نے ان پر حملہ کر کے ان کے گاؤں کو نذر آتش کیا اور شہریوں پر حملہ کیا تاہم میانمار کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج روہنگیاکے شدت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں میں تقریباً سوا لاکھ روہنگیا مسلمان رخائن صوبے سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش منتقل ہوئے ہیں۔روہنگیا اقلیت کو میانمار یعنی برما میں مظالم کا سامنا ہے۔ ان کی اکثریت مسلمان ہے اور ان کا کوئی ملک نہیں ہے۔پناہ گزینوں کے ادارے برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان ویویان ٹین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار میں تازہ ترین اضافہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر تازہ ترین اضافے کا عکاس نہیں کرتا لیکن ہم نے مختلف علاقوں میں مزید لوگوں کی شناخت کی ہے جن سے ہم اس سے پہلے واقف نہیں تھے۔'ان کا مزید کہنا ہے ' پناہ گزینوں کے موجودہ کیمپ بھر چکے ہیں اور سرحد پار کر کے آنے والے افراد 'سڑکوں یا جو بھی خالی جگہ تلاش کر سکتے ہیں پر شیلٹرز قائم کر رہے تھے۔'پناہ گزینوں کے ادارے برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان کے مطابق میانمار سے آنے والے افراد 'تھکے ہوئے، بھوکے اور پناہ کے لیے بے چین تھے۔خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ بدھ کو بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کی کم سے کم 300 کشتیاں پہنچیں۔روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی بین الاقوامی سطح پر مذمت جاری ہے اور ملک کی رہنما آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔روہنگیا مسلمان ملک کی وہ اقلیت ہیں جن کو میانمار کا شہری تصور نہیں کیا جاتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ریاسی میں سڑک حادثہ ،11افراد زخمی
جموں

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی قافلے پر حملہ | سوڈان میں 5افراد ہلاک

June 4, 2025
بین الاقوامی

امارات:عید الاضحیٰ پر 3ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی مرکز کے قریب بمباری | خوراک کیلئے قطار میں کھڑے 58فلسطینی جاں بحق

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?